اسلام آباد(آن لائن)تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے نگراں وزرا کی جانب سے الیکشن ایکٹ دوہزار سترہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے نام جاری کر دئیے۔ پنجاب سے سات۔ سندھ سے تین ۔خیبر پختونخواہ کے پانچ اور پلوچستان سے دو وزرا کے نام سامنے آگئے۔ الیکشن ایکٹ کے مطابق حلف اٹھانے کے بعد وزرا تین دن میں اثاثہ جات جمع کروانے کے پابند ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ان وزرا کو کام سے روکنے پر بھی غور شروع کر دیا۔ پنجاب کے نگران صوبائی وزرا میں ظفر محمود۔ جواد ساجد خان۔
شجاعت جاوید کے نام اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والوں میں شامل ہیں۔ انجم نثار ۔ سردار تنویر الیاس۔ میاں نعمان کبیر اور چوہدری فیصل مشتاق بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرا سکے۔ سندھ کابینہ کے نگران وزرا میں جنید شاہ۔ سعدیہ ورک اور سیمن جون دینیل نے بھی اثاثوں کی تفصیلات تاحال جمع نہیں کرائی۔ خیبرپختونخواہ کابینہ کے نگران وزرا میں عبدالروف خان۔ ثنااللہ۔ مقدس اللہ۔ محمد راشد خان اور جسٹس ریٹائرڈ اسد اللہ خان نے بھی تفصیلات جمع نہیں کرائی۔ بلوچستان کابینہ کے نگران وزرا میں عنایت اللہ کاسی اور خرم شہزاد نے تفصیلات جمع نہیں کرائی۔ظفرملک