ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

انتخابات 2018۔۔۔ انتخابی گوشواروں نے بڑے بڑے سیاستدانوں کے پول کھو ل کر رکھ دئیے ،60سے زیادہ سیاستدان 2‘2 جبکہ 24کی تین تین بیویاں نکلیں،دلچسپ انکشافات

datetime 3  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انتخابات 2018۔۔۔ انتخابی گوشواروں نے بڑے بڑے سیاستدانوں کے پول کھو ل کر رکھ دئیے ،60سے زیادہ سیاستدان 2‘2 جبکہ 24کی تین تین بیویاں نکلیں،دلچسپ انکشافات اسلام آباد (آ ئی این پی)ملک بھرسے عام انتخابات 2018 میں حصہ لینے والے 60 سے زائد سیاستدانوں نے کاغذات نامزدگی میںایک سے زائد بیویوں کا اعتراف کیا ہے۔ایک ر پو رٹ کے مطابق

عام انتخابات 2018 میں جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں درجنوں سیاستدانوں نے اپنی دو دو شادیوں کا اعتراف کیا ہے۔ کاغذات نامزدگی کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف، سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ، تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد احمد چوہدری ،ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار، سابق وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ، سابق وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق، سابق وزیر اعلی سندھ ارباب غلام رحیم، سابق ایم این اے حمزہ شہباز، ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرہ، سابق وزیرمملکت پیر امین الحسنات اور قیصر محمود شیخ کی دو دو بیویاں ہیں۔دوسری جانب احمد شاہ کھگا، رانا مبشراقبال، ناصراقبال بوسال، آصف حسین، اشرف آصف، عارف خان سندھیلہ، سردرا عرفان ڈوگر، زبیر کاردار، سابق ایم پی اے عظمی بخاری کے شوہر سمیع اللہ خان، جمشید اقبال چیمہ، اسلم کچھیلہ،عابد رضا، ثنااللہ خان مستی خیل، شیر افضل خان، ڈاکٹر سعید الہی، جام مہتاب حسین، خالد احمد لنڈ کی، سید سورج شاہ، عبدالستار باچانی، سردار حر بخاری لطیف سرا، چوہدری محمد اشرف جب کہ محمد ابو بکر، امجد نعیم، قادر بخش مگسی کی تین تین بیویاں ہیں۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…