منگل‬‮ ، 30 جون‬‮ 2026 

ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کے نئے سلسلے کا آغاز،لاہورمیں 28 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،بارشیں کتنے دن جاری رہیں گی اور کون کون سے شہر شدیدمتاثر ہونگے؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

datetime 3  جولائی  2018 |

لا ہو ر (آ ئی این پی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ لا ہورمیں 28 سال بعد شدید ترین بارش ریکارڈ کی گئی ، شدید بارش نے نظام زندگی کو متاثرکیاہے۔ منگل کو محکمہ مو سمیا ت کے مطا بق ایک روزکے دوران 252 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ہے، انیس سونوے کی بعد یہ تیز ترین بارش ہے۔مون سون بارشوں کا سلسلہ آ ئند ہ د نو ں میں بھی جاری رہیگا۔شہرمیں170ملی میٹرسے زیادہ بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایاہے کہ بد ھ تک بادل یونہی برستے رہیں گے،

کچھ علاقوں میں تیزبارش کا امکان ہے۔فلڈفورکاسٹنگ سسٹم نے بتایاہے کہ لاہوراور مضافات میں شدیدبارش کے باعث دریاں اورنالوں میں پانی کابہابڑھ گیاہے۔دریائے راوی،چناب کے معاون نالوں میں درمیا نے درجے کے سیلاب کاامکان ہے۔دریا ئے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرنچلے درجے کا سیلاب ہے۔ بدھ سے جمعہ تک ڈی جی خان کیرودکوہی نالوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں ایک بار پھر بارشوں کا آغاز ہو گیا ہے جو مزید دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز داخل ہونے والے بارش کے اس نئے سسٹم سے لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجا ب کے بیشتر بالائی علاقے متاثر ہوں گے۔محکمہ موسمیات نے دو سے چار جولائی تک بارشوں کی پیشگی اطلاع بھی متعلقہ محکموں کو دے دی تھی تاکہ مناسب انتظامات کیے جا سکیں۔پیر کی شب لاہور میں شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے جاری ہے اور اب تک 260 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔پیر اور منگل کی درمیانی شب جہلم میں 49 ملی میٹر، گجرات 35 ملی میٹر، گوجرانوالہ 33 ملی میٹر، بالاکوٹ 28 ملی میٹر، مالم جبہ 41 ملی میٹر، اسلام آباد 39 ملی میٹر، مری 20 ملی میٹر، منگلا 27 ملی میٹر، قصور 19 ملی میٹر، چکوال 11 ملی میٹر، منڈی بہا الدین 11 ملی میٹر، سیالکوٹ 15 ملی میٹر، راولاکوٹ 17 ملی میٹر،

کوٹلی 8 ملی میٹر، مظفر آباد 6 ملی میٹر اور کوہاٹ میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ سندھ اور بلوچستان میں کہیں بارش نہیں ہوئی تاہم کئی علاقوں میں گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، ساہیوال، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش ہو سکتی ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔(م ،ع)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…