اسلام آباد(آ ئی این پی) تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین کے لئے ایک اور مشکل، پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بعد نگران حکومت نے عوام پر بجلی بم کرا دیا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے بجلی کے نرخوں میں 1 روپے 22 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا۔ اس حوالے سے باضابطہ طور پر نیپرا نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ بجلی نرخوں میں اضافے سے بجلی صارفین پر 15 ارب 65 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا
گیا۔بجلی کے نرخوں میں اضافہ مئی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیاہے۔ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل فیول چارجز کی مد میں نیپرا 5روپے29پیسے وصول کر رہا تھا لیکن مئی کے مہینے سے سے اس میں 1 روپے 22 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد فیول چارجز کی مد میں 6روپے51پیسے وصول کیے جائیں گے۔)