ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستانی عدالتی فیصلوں کی تاریخ کے حوالے سے جمعہ کے دن کو خاص اہمیت حاصل ،دنیا کی نظریں 6جولائی کے فیصلے پر جم گئیں، حیرت انگیزانکشافات

datetime 3  جولائی  2018 |

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستانی عدالتی تاریخ کے حوالے سے جمعہ کے دن کو خاص اہمیت حاصل ہے۔پانامہ کیس کا فیصلہ ، آرٹیکل62ون ایف کی تشریح اورنواز شریف کو تا حیات نا اہلی،جہانگیر ترین کی نااہلی، اصغر خان کیس کا فیصلہ،3نومبر کی ایمرجنسی کا فیصلہ اور آمر پرویز مشرف کو صدارتی الیکشن لڑنے کی اجازت دینے سمیت متعدد اہم فیصلے جمعہ کے روز سنائے گئے،اب احتساب عدالت نواز شریف، حسن نواز، حسین نواز، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمدصفدرکے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ

6جولائی بروز جمعہ کو سنا ئے گی۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے نواز شریف، حسن نواز، حسین نواز، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمدصفدرکے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو 6جولائی بروز جمعہ کو سنا یا جائے گا۔پاکستانی عدالتی تاریخ کے حوالے سے جمعہ کے دن کو خاص اہمیت حاصل ہے،پاکستان تحریک انصاف کی اعلی قیادت عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ نے15دسمبر2017بروز جمعہ کوسنایا۔اس سے پہلے بھی سپریم کورٹ جمعہ کے روز ہی کئی اہم کیسوں کے فیصلے سناچکی۔ جس نے پاکستانی سیاست کو نیا موڑ دیا۔عمران خان،جہانگیرترین نااہلی کیس کے فیصلے سے پہلے بھی جمعہ کا دن کئی بار سپریم کورٹ کی اہم فیصلوں کا دن بنا۔3نومبر 2007 پرویز مشرف نے ایمرجنسی لگادی ،یہ کیس سپریم کورٹ کے سامنے آیا اور 24مارچ 2008 کو ایمرجنسی کو غیرقانونی قرار دیدیا گیا ۔ جسٹس ڈوگر سمیت 17ججز کی تعیناتی بھی کالعدم قرار پائی ۔ اس دن بھی جمعہ تھا۔20جولائی 2007 معزول چیف جسٹس افتخار چودھری کا فیصلہ 13رکنی بنچ نے سنایا اور صدارتی ریفرنس منسوخ کردیا ۔ اس دن بھی جمعہ تھا۔28ستمبر 2007 سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کو یونیفارم میں صدارتی الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ۔اس دن بھی جمعہ تھا۔28 جولائی 2017 کو پانامہ کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کا فیصلہ ہوتب بھی جمعہ ہی تھا۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئین کے آرٹیکل62ون ایف کی تشریح کا فیصلہ بھی 13اپریل بروز جمعہ سنایا تھا جس کے تحت نواز شریف کو تا حیات نا اہل قرار دیا گیا تھا۔ اصغر خان کیس کا فیصلہ بھی19اکتوبر2012بروز جمعہ کو سنایا گیا تھا۔(رڈ)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…