ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

نو ازشریف نے وفاداری نبھانے کی بجائے مجھ سے دشمنی کی ، حلقہ پر لگنے والا پیسہ حکومت کا ہے (ن) لیگ کا نہیں،چوہدری نثار نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 3  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آئی این پی ) سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نو ازشریف کو لیڈر بنانے میں میرا بھی کردار ہے ،نوازشریف نے وفاداری نہیں نبھائی بلکہ مجھ سے دشمنی کی ، میں نے نوازشریف سے 34سالہ وفاداری نبھائی ہے ، پچھلے پانچ سال میں اس حلقے کو 17ارب روپے د یئے ، لوگ پرچیوں سے نہیں ضمیر سے ووٹ دیتے ہیں حلقہ پر لگنے والا پیسہ حکومت کا ہے (ن) لیگ کا نہیں ہے ، میاں صاحب اگر (ن) لیگ کا پیسہ تھا تو گوجر خان اور مری میں کیوں نہ لگایا ،

میں نے کسی کی خوشامد اور کاسہ لیسی نہیں کی ، میں ا صول اور کردار پر عوام سے ووٹ مانگ رہا ہوں ، میرے مخالف نے ہر دربار پر حاضری دی ہے ، یہ شخص ہر حکومت کے ساتھ جڑا رہا ہے اور آج عمران خان کے ساتھ جڑا ہوا ہے ، یہ سیاسی لنڈا بازار ہے۔ وہ منگل کو یہاں انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ حلقہ پر لگنے والا پیسہ حکومت کا ہے (ن) لیگ کا نہیں ہے ، میاں صاحب اگر (ن) لیگ کا پیسہ تھا تو گجر خان اور مری میں کیوں نہ لگایا ، میرے حلقے کا مقابلہ نوازشریف ، آصف زرداری اور عمران خان کے حلقے سے کریں ، اگر علاقہ میں ترقی نہیں ہوئی تو مجھے ووٹ نہ دیں ، میرے مخالف نے ہر دربار پر حاضری دی ہے ، یہ شخص ہر حکومت کے ساتھ جڑا رہا ہے اور آج عمران خان کے ساتھ جڑا ہوا ہے ، یہ سیاسی لنڈا بازار ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے 34سال سیاست کی ہے ، میں ا صول اور کردار پر عوام سے ووٹ مانگ رہا ہوں ، میں نے کسی کی خوشامد اور کاسہ لیسی نہیں کی ، نوازشریف کو لیڈر بنانے میں میرا بھی کردار ہے ،نوازشریف نے وفاداری نہیں نبھائی بلکہ مجھ سے دشمنی کی ، میں نے نوازشریف سے 34سالہ وفاداری نبھائی ہے ، لوگ بتائیں (ن) لیگ کو ووٹ کس لیے دیتے تھے ، میں نے عزت سے سیاست کی ہے ، مجھے بہت بڑی کامیابی نظر آرہی ہے ، پورے پاکستان کی نظریں اس حلقے پر لگی ہوئی ہیں ۔

میں نے اس علاقے کی ایک ایک اینٹ لگائی ہے ، میں نے پچھلے پانچ سال میں اس حلقے کو 17ارب روپے دیے ، لوگ پرچیوں سے نہیں ضمیر سے ووٹ دیتے ہیں ۔شہباز شریف کہتے ہیں کہ قومی حکومت بناؤں گا جبکہ نوازشریف کہتے ہیں کہ شہبازشریف کو قومی حکومت بنانے کا اختیار کس نے دیا ،مجھے اگر اقتدار کا لالچ ہوتا تو وزارت سے استعفیٰ نہ دیتا اور اگر ٹکٹ کا لالچ ہوتا تو (ن) لیگ کو درخواست دیتا ،میں نے اپنا نہیں صرف نوازشریف کا سوچا ، میں کسی کے پیچھے ہاتھ باندھ کر کھڑا نہیں ہوا ،نوازشریف نے لاہور اپنے حلقے میں پیسے کیوں نہیں لگائے ،نوازشریف کا جواب میرے حلقے کے عوام دیں گے ۔)



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…