ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

وہی ہوا جس کا ڈر تھا، تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما کو ہائیکورٹ نے نااہل قرار دے دیا، انتہائی سنگین الزامات عائد

datetime 3  جولائی  2018 |

وہی ہوا جس کا ڈر تھا، تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما کو ہائیکورٹ نے نااہل قرار دے دیا، انتہائی سنگین الزامات عائد کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند کو انتخابات میں

حصہ لینے کیلیے نا اہل قرار دیدیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان ہائیکورٹ نے ہی پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر علی مدد جتک کو بھی الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار دیا۔ ریٹرننگ افسر نے تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند کے جعلی ڈگری اور قتل کے مقدمات کے الزامات میں کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے انہیں نااہل قرار دیا تھا جس کے بعد انہوں نے ایپلٹ ٹریبونل میں اپیل کی جس نے آر او کا فیصلہ برقرار رکھا ٗتحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے ایپلٹ ٹریبونل کے فیصلے کو بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس نذیر لانگو پرمشتمل دو رکنی بینچ نے سردار یار محمد رند کی اپیل پر سماعت کی اور گزشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔عدالت عالیہ کے دو رکنی بینچ نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے ایپلٹ ٹریبونل کے فیصلے کو برقرار رکھا اور پی ٹی آئی کے صوبائی صدر کو الیکشن میں حصہ لینے کیلئے نااہل قرار دے دیا۔دوسری جانب سردار یار محمد رند نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…