اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسحاق ڈار کے بیٹوں علی ڈار اور حسنین ڈار نے اپناسرمایہ بھارتی شخص کے نام پر منتقل کردیا،جس شخص کو پیسہ منتقل کیاگیا وہ کس بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی کا ایجنٹ ہے؟حیرت انگیزانکشاف، تفصیلات کے مطابق قومی اخبارمیں شائع ایک رپورٹ میں دعویٰ کیاگیا ہے
کہ پاکستان کے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے بیٹوں علی ڈار اور حسنین ڈار نے اپنی تمام تر سرمایہ کاری اس بھارتی شخص کے نام پر منتقل کردی ہے جس کے بارے میں سوشل میڈیا پر دعویٰ کیاجارہاہے کہ یہ شخص بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی”را“ کا ایجنٹ ہے اور اس کی دبئی میں رئیل سٹیٹ کمپنی بھی ہے ، اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسحاق ڈار کے بیٹے اپنے شیئرز دبئی میں کینڈین سکول مرڈف کو بھی منتقل کرنے کی کوششیں کررہے ہیں یہ وہی سکول ہے جس میں اسحاق ڈار کی بہو سکول ٹیچربھی ہیں۔متعلقہ ملازمین کے حوالے سے دعویٰ کیاجارہاہے کہ ان کا فنانس منیجر جگنیش وجانی ہے ،بھارتی پارٹنر اسحاق ڈار سے ایمریٹس ہلز منشن خریدنا چاہتاہے اور اسحاق ڈار فیملی اپنی ر قم کینیڈا منتقل کرنا چاہ رہی ہے جہاں یہ رقم کینڈین موٹر اسپیڈ وے کے پراجیکٹ میں لگائی جائے گی، علاوہ ازیں معلوم ہوا ہے کہ حسنین ڈار کی بیوی کا نور بینک میں بھی پچاس ملین درہم کا فکسڈ ڈیپازٹ ہے ۔