ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

فیس بک پر’’رو عمران رو‘‘کا ٹرینڈ شروع کرنیوالےن لیگی کارکن کو حساس ادارے نے گرفتار کر لیا؟اسے کس پی ٹی آئی رہنما کی درخواست پر کیوں گرفتار کیا گیا ہے؟جانئے تفصیلات

datetime 3  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم (نیوز ڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ن) کے نوجوان ورکر کو گرفتار کرلیا ہے جس پر الزام لگایا گیا کہ اس نے فیس بک پر جعلی اکاؤنٹ بنا کر پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔فواد چوہدری کی جانب ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ میں شکایت درج کرائی گئی انہیں بدنام کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر مہم چلائی جارہی ہے

جس کی وجہ سے ان کی سیاسی ساخت متاثر ہو رہی ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ مہم میں فرقہ وارانہ نوعیت کا مواد بھی شامل ہے جس سے ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے جس کے بعد ایف آئی اے نے گزشتہ روز جہلم کے علاقے دینا میں ہارون علی کے گھر پر چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے سائبر کرائم کے ڈپٹی ڈائریکٹر خالد انیس نے بتایا کہ فیس بک پر جعلی اکاؤنٹ ہارون علی کے نام سے تھا تاہم گرفتار کیے جانے والے نوجوان کے موبائل فون میں متنازع مواد موجود ہے جسے قانونی کارروائی کیلئے فورنزک تجزیہ کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔خالد انیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ مشتبہ شخص مسلم لیگ (ن) کا ورکر ہے جو رو عمران رو نامی فیس بک اکاؤنٹ چلا رہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ملزم نے فواد چوہدری کو بدنام کرنے کیلئے گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری سے متعلق جعلی پوسٹ بنا کر سوشل میڈیا پر شائع کیں جس سے ان کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ مشتبہ شخص نے فیس بک پر متنازع اکاؤنٹ چلانے کے لیے کسی سے معاوضہ نہیں لیا بلکہ مسلم لیگ (ن) سے دلی ہمدردی کے نتیجے میں یہ اقدام کیا۔ہارون علی کے خلاف الیکڑونک کرائم ایکٹ کے سیکشن 24 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ٗیہ قابل ضمانت جرم ہے جس کی زیادہ سے زیادہ سزا 3 سال قید ہو سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…