ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

نگرانوں کے اثاثےبھی سامنے آگئے کس کس کے پاس کتنی اور کس ملک میں پراپرٹی نکل آئی؟ حیران کن تفصیلات آپ کو حیران کر دیں گی

datetime 3  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نگران وفاقی وزراء کے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں‘ نگران وزیر قانون سید علی ظفر 28کروڑ 38لاکھ 6ہزار 22 روپے کے اثاثوں کے مالک نکلے‘ نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر 4کروڑ 4لاکھ 4746 روپے اثاثوں کی مالک ہیں‘ نگران وزیر داخلہ اعظم خان ایک کروڑ 45لاکھ 29ہزار سے زائد کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ منگل کو وفاقی وزراء کے

اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔ نگران وزیر قانون سید علی ظفر 28کروڑ 38لاکھ 6ہزار 22 روپے کے اثاثوں کے مالک نکلے۔ دستاویزات کے مطابق علی ظفر پراپرٹی مورگیج کے نام پر تین کروڑ دس لاکھ چھبیس ہزار دو سو پچاس روپے کے مقروض نکلے۔ علی ظفر کی ایک کروڑ پچانوے لاکھ انچاس ہزار چار سو ننانوے روپے مالیت کی گاڑیاں ہیں۔ نگران وفاقی وزیر قانون کا بینک بیلنس گیارہ کروڑ پندرہ لاکھ چونتیس ہزار چھ سو اناسی روپے ہے۔ علی ظفر دبئی میں تین اپارٹمنٹ ‘ لندن ڈبلیو ٹو میں گھر اور برمنگھم میں گھر کے مالک ہیں۔ علی ظفر کی اہلیہ ایک کروڑ انسٹھ لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد اثاثوں کی مالک ہیں۔ نگران وزیر قانون کی اہلیہ ایک سو پچاس تولے سونے کی مالک ہیں۔ نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر 4کروڑ 4لاکھ 4746 روپے اثاثوں کی مالک ہیں۔ دستاویزات کے مطابق شمشاد اختر کے نام اسلام آباد میں تین جبکہ کراچی میں ایک گھر ہے شمشاد اختر کی جائیدادوں کی مالیت اٹھائیس لاکھ سے زائد ظاہر کی گئی ہے۔ نگران وفاقی وزیر خزانہ کے پاس دو کروڑ ستتر لاکھ کے سیونگ سرٹیفکیٹ ہیں شمشاد اختر کی پی ایس اور ایک نجی بینک میں بائیس لاکھ سے زائد کی سرمایہ کاری ہے شمشاد اختر کے بینک اکائونٹس میں بہتر لاکھ اور سونے کی مالیت دو لاکھ روپے ہے۔ دستاویزات کے مطابق نگران وزیر داخلہ اعظم خان ایک کروڑ 45لاکھ 29ہزار سے

زائد کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ اعظم خان نے پشاور میں ایک گھر اور دو پلاٹ کی مالیت پنسٹھ لاکھ روپے ظاہر کی اعظم خان چارسدہ شوگر مل ‘ پریمیئر شوگر مل مردان اور پریمیئر بورڈ مل مردان میں حصہ دار ہیں۔ اعظم خان کی اہلیہ پروین اعظم خان کے نام ایک کنال رہائشی پلاٹ جس کی مالیت تیس لاکھ روپے ہے ساڑھے چھ لاکھ مالیت کا سونا بھی اعظم خان کی اہلیہ کی ملکیت میں شامل ہے

اعظم خان اور ان کی اہلیہ کے بینک اکائونٹس میں کل رقم ترتالیس اکھ روپے موجود ہے ۔ نگران وزیر خارجہ عبداﷲ حسین ہارون نے کراچی میں رہائش گھر خاندانی وراثت ظاہر کیا۔ پچیس ایکڑ زمین جیمس آباد کراچی بھی عبداﷲ ہارون کی ملکیت میں شامل ہے۔ دستاویزات کے مطابق سترہ لاکھ کی سرمایہ کاری‘ پچاس تولے سونا بھی عبداﷲ حسین ہارون نے ملکیت میں ظاہر کیا عبداﷲ حسین ہارون نے لینڈ کروزر نوے لاکھ اور مرسیڈیز کی مالیت اٹھائیس لاکھ ظاہر کی

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…