پشاور (نیوز ڈیسک) آج کے اس دور میں جہاں امریکہ اور برطانیہ جیسے ممالک میں ہیلتھ انشورنس ایک بہت بڑا مسئلہ ہے پاکستان جیسے ملک میں صوبے کی ستر فیصد آبادی کو صحت انصاف کارڈ کسی انقلاب سے کم نہیں، ایک موقر قومی اخبار کے آرٹیکل کے مطابق انصاف صحت کارڈ تحریک انصاف کی فتح کی وجہ بن سکتا ہے۔ تحریک انصاف کے صحت کارڈ خیبرپختونخوا کے 18 لاکھ خاندانوں نے حاصل کیا اور ہر خاندان کے آٹھ افراد نے سالانہ اس سے پانچ لاکھ چالیس ہزار روپے تک مفت علاج کا فائدہ
اٹھایا۔ ایک موقر انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے صحت کارڈ کی سہولت سے تقریباً گیارہ لاکھ افراد نے فائدہ اٹھایا ہے، اس سے پروگرام سے انتہائی غریب افراد نے استفادہ حاصل کیا ہے۔ اس منصوبے پر حکومت نے 536 ملین روپے خرچ کیے ہیں، اس سکیم سے ایسے لوگوں نے فائدہ اٹھایا ہے جو خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں، رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کا صحت کے حوالے سے یہ پروگرام اسے 25 جولائی کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔