اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ووٹ دینے سے انکار جرم بن گیا، مسلم لیگ (ن) کی امیدوار نغمہ مشتاق کے حامیوں نے چار بھائیوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ملتان کے نواحی علاقہ جلال پور پیروالہ میں ووٹ دینے سے انکار پر چار بھائیوں پر مبینہ تشدد کیا گیا،
متاثرین کا کہنا ہے کہ ملزمان نے چاقو اور کلہاڑی سے وار کیا، پولیس تعاون نہیں کر رہی ہے۔ ٹی وی ذرائع کے مطابق پی پی 223 کے علاقے میں عمران، کامران، وسیم اور عرفان چار بھائی تھے، انہوں نے بتایا کہ نغمہ مشتاق جو کہ یہاں سے ایم پی اے کے لیے امیدوار ہیں انہوں نے ووٹ مانگا لیکن ان چار بھائیوں اور والد نے ووٹ دینے سے انکار کر دیا، جس پر مشتاق نغمہ کے حامیوں نے انہیں مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا، ان لوگوں کا کہنا ہے کہ نغمہ مشتاق نے اپنے غنڈے بھیجے جنہوں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور دو بھائی انتہائی شدید زخمی حالت میں نشتر ہسپتال میں پڑے ہیں۔ زخمیوں کے اہل خانہ نے جلالپور تھانہ میں کارروائی کے لیے درخواست دی ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ پولیس تعاون نہیں کر رہی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جب تک میڈیکل رپورٹ نہیں آ جاتا اس وقت تک ایف آئی آر نہیں کاٹی جائے گی۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے ہم پر تشدد کیا ہے انہیں جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔ ووٹ دینے سے انکار جرم بن گیا، مسلم لیگ (ن) کی امیدوار نغمہ مشتاق کے حامیوں نے چار بھائیوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ملتان کے نواحی علاقہ جلال پور پیروالہ میں ووٹ دینے سے انکار پر چار بھائیوں پر مبینہ تشدد کیا گیا، متاثرین کا کہنا ہے کہ ملزمان نے چاقو اور کلہاڑی سے وار کیا، پولیس تعاون نہیں کر رہی ہے۔