’’تحریک بحالی نوازشریف شروع‘‘ جو لوگ امیدواروں کو’’جیپ‘‘ میں سوار کررہے ہیں دراصل ان کے مقاصد کیا ہیں؟ حامد میر کے حیرت انگیز انکشافات اسلام آباد(نیوزڈیسک)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف اور شہبازشریف کے بیانیئے میں
فرق کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے معروف صحافی حامد میر نے انکشاف کیا کہ نوازشریف اور شہبازشریف میں فرق یہ ہے کہ شہبازشریف احتیاط سے چل رہے ہیں ، میری آج ہی ان سے بات ہوئی ہے نوازشریف کا بیانیہ اپنانے کیلئے شہبازشریف کو بھی مجبور کیاجارہاہے، بہت سے واقعات شہبازشریف اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ بھی ہوئے ہیں اب ایسا لگ رہا ہے کہ کسی قوت نے ’’تحریک بحالی نوازشریف‘‘ شروع کردی ہے کیونکہ ن لیگ کے امیدواروں کے ساتھ ایسی حرکتیں ہورہی ہیں جس پر جتنی مرضی وضاحت کردی جائے لوگ سب کچھ سمجھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے جنوبی پنجاب سے ٹکٹ ہولڈرز کو ٹکٹ واپس کرواکر ’’جیپ‘‘ پر چڑھادیاگیا ہے ان کو کوئی دوسرا نشان بھی دیاجاسکتاتھا لیکن ایسا نہیں ہوا اور اسی طرح چودھری نثارعلی خان کا بھی معاملہ ہے کہ ان کا انتخابی نشان بھی ’’جیپ‘‘ ہی ہے ، حامد میر نے دعویٰ کیا کہ میرے خیال میں جو لوگ بھی لوگوں کو ’’جیپ‘‘ پر چڑھارہے ہیں اور ان کو یہ نشان دے رہے ہیں انہوں نے ہی ’’تحریک بحالی نوازشریف‘‘ شروع کررکھی ہے۔