اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

بھوجا ایئر کے طیارے کی تباہی ،حادثے کے حوالے سے رپورٹ پیش ،اصل وجہ سامنے آگئی،طیارے کے پائلٹ اور عملے کے بارے میں افسوسناک انکشافات

datetime 2  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں بھوجا ایئر طیارہ حادثے کے حوالے سے رپورٹ پیش کردی گئی جس میں ایئرلائن کی انتظامیہ کو ذمہ دار قرار دے دیا گیا۔ پیر کو عدالت عظمیٰ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بھوجا ایئر لائن کے حادثے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے آغاز میں تفتیش کاروں کی جانب سے حادثے کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ طیارے کا پائلٹ اور عملہ کو ہنگامی صورت حال سے نمٹنے اور سمیو لیٹر ٹریننگ نہیں دی گئی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ طیارے کے پائلٹ کو مسافر ایئر لائن کا تجربہ تھا نہ ہی متعلقہ تربیت دی گئی تھی ٗعملے کے پاس موسم کی صورتحال کا جائزہ لینے کی بھی صلاحیت موجود نہیں تھی۔تفتیش کاروں کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ جو طیارہ پرواز کے لیے استعمال کیا گیا تھا وہ مسافروں کیلئے منظور شدہ نہیں تھا، جبکہ بھوجا ایئرلائن نے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے لائسنس کے قانونی تقاضے بھی پورے نہیں کیے تھے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بھوجا ایئرلائن انتظامیہ نے سی اے اے کی اجازت کے بغیر فلائٹ آپریشن شروع کیا اور مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا۔خیال رہے کہ 20 اپریل 2012 کو کراچی سے اسلام آباد جاتے ہوئے بھوجا ایئر لائن کا طیارہ بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کرنے سے چند منٹ قبل حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…