اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فواد چوہدری کی شکایت پر ایف آئی اے نے کارروائی کا آغاز کردیا، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر فواد چوہدری کے خلاف مہم چلانے والے ملزم کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا ہے، ایف آئی اے نے موبائل قبضے میں لے کر فرانزک معائنے کے لیے بھجوا دیا ہے، ایف آئی اے لاہور کو فواد چوہدری کی جانب سے
ایک درخواست موصول ہوئی تھی اس میں کہا گیا تھا کہ ان کی فیس بک پر نازیبا الفاظ اور مختلف قسم کی کمپین چلائی جاتی ہیں جس پر ایف آئی اے نے دینہ جہلم میں کارروائی کرتے ہوئے مجرم ہارون کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کا موبائل بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے، جس کی مدد سے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کے خلاف فیس بک پر پوسٹ کی جا رہی تھیں۔