منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملک بھر میں مون سون کی شدید بارشوں کی پیشنگوئی کے بعد ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ،تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری ،انتہائی تشویشناک پیش گوئی

datetime 2  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانگھڑ (نیوز ڈیسک) ملک بھر سمیت سندھ میں مون سون کی شدید بارشوں کی پیشنگوئی کے بعد سندھ بھر کے طرح سانگھڑ میں بھی ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کردی گئے ہیں کہ بارشوں سے پہلے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جائے اور برساتی پانی کے نالوں کی صفائی سمیت نکاسی آب کی مشینوں کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے، جبکہ اس حوالے سے ضلع انتظامیہ نے کنٹی جنسی پالان بھی تشکیل دے دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر آفیس سے جاری کردہ ایک بیان میں ڈپٹی کمشنر لیاقت علی بھٹی نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ نے مون سوم کی شدید امکانی بارشون کے پیش نظر ایک کانٹیجنسی پلان تشکیل دے دیا ہے جس کے تحت ڈرینج اور نکاسی آب کے نالوں کی صفائی، نشیبی علاقوں میں برساتی پانی کے اخراج کے لئے پمپنگ مشینیں نصف کرنا، شہروں کی صفائی ستھرائی، اور میونسپل عملے کے ڈیوٹیز پر رہنے سمیت ضلع ہیڈکوارٹر میں ایک رین ایمرجنسی سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ بارشوں کے امکانی نقصانات سے فوری طور پر نمٹنے کے لئے پراوینشنل ڈزاسٹر مینجمینٹ، نیشنل ڈزاسٹر مینجمینٹ، محمکہ رلیف حکومت سندھ اوردیگر اداروں سے قریبی رابطے میں ہے، جبکہ اس حہالے سے ضلع بھر میں موجود غیر سرکاری تنظیموں سے بھی رابطہ کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ خود ہر تعلقہ اور شہر کا اچانک دورہ کریں گے، انہون نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ کے کانٹیجنسی پلان میں صحت کے حہالے سے بھی کافی اقدامات اٹھائے گئے ہیں، جس میں مچھر مار اسپری، مختلف بیماریوں سے بچا کی ویکسی نیشن، وافر مقدار میں ادویات کی دستیابی، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل عملے کا ڈیوٹیز پر موجود رہناشامل ہے، انہوں نے بتایا کہ بارشون کے دوران مختلف مقامات پر طبی کیمپیں قائم کی جائیں گی، جبکہ موبائل طبی ٹیمیں بھی علاقوں کا دورہ کرتی رہیں گی، اس کے علاوہ ایمبولینس سروس بھی 24 گھنٹے موجود رہے گی،

انہوں نے میونسپل عملے کو ہدایات کی کہ باشوں سے پہلے نالوں کی صفائی مکمل کی جائے، اور شہروں میں موجود خالی مقامات پر شجرکاری کی جائے، جبکہ ریڈ الرٹ جاری ہونے کے بعد تمام عملے کو ڈیوٹیز پر موجود رہنا ہوگا، اور غفلت برتنے والے حکام کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، ڈپٹ کمشنر نے کہا کہ محمکہ لائیو اسٹاک کی جانب سے بارشوں سے پہلے مویشی جانوروں کی مختلف بیماریوں سے بچا کی ویکس سین مکمل کی جائے گی اور بارشوں کے بعد مویشی جانوروں کی دیکھ بھال کے لئے بھی ایک پلان تشکیل دیا گیا ہے،

انہوں نے تمام اسستنٹ کمشنرز کو بھی ہدایات کی کہ وہ اپنے متعلقہ علاقوں میں ان انتظامات کی مسلسل نگرانی کریں اور روزانہ بنیادوں پر ڈپٹ کمشنر آفیس کو آگاھ کریں، انہوں نے بتایا کہ ان کے دفترمیں قائم ارلی وارننگ سیل کی جانب سے ضلع بھر کے عوام کو بارشوں کے متعلق موبائل ایس ایم ایس کے ذریعے آگاھ کیا جاتا ہے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی گلیوں اور آسپاس کے ماحول کو صاف رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ ان کو بارشوں میں کسے مشکلات کا سامنہ نا کرنا پڑے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…