جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

2015ء میں ساڑھے آٹھ کروڑ، 2017ء میں 13 کروڑ 40 لاکھ ٹیکس دینے والا تحریک انصاف کا امیر ترین امیدوار نکلا، یہ کون ہے اور کیا کرتا ہے؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 2  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد تمام امیدواروں کے اثاثہ جات اور ٹیکس کے حوالے سے معلومات سامنے آئی ہیں، ان تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے کراچی سے رہنما نجیب ہارون جن کو بہت کم لوگ ہی جانتے ہیں، ایسے امیدوار ہیں جنہوں نے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کیا ہے۔ 2015ء میں نجیب ہارون نے 8 کروڑ 60 لاکھ روپے ٹیکس کی مد میں دیے اور 2017ء میں 13 کروڑ 40 لاکھ روپے ٹیکس دیا۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما نجیب ہارون انجینئر ہیں اور حلقہ این اے 256 سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، کراچی کے اس حلقے سے ان کا مقابلہ ایم کیو ایم کے عامر چشتی، پیپلز پاٹی کے ساجد حسن اور متحدہ مجلس عمل کے معراج الہدیٰ سے ہو گا۔ نجیب ہارون کا شمار تحریک انصاف کے بانی کارکنوں میں ہوتا ہے۔ نجیب ہارون نے اس سے قبل کراچی کے صوبائی حلقہ پی پی 114 سے انتخابات میں حصہ لیا تھا لیکن یہاں سے پیپلز پارٹی کے سعید غنی جیت گئے۔ تحریک انصاف کے رہنما نجیب ہارون نے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز دور طالب علمی میں کیا، جب وہ یونیورسٹی کے طالب علم تھے انہوں نے سٹوڈنٹ یونین کے صدر کا انتخاب جیتا، نجیب ہارون تعلیم مکمل کرنے کے بعد امریکہ روانہ ہوگئے جہاں اوریگن سٹیٹ یونیورسٹی سے سول انجینئرنگ میں ماسٹرز کیا، نجیب ہارون نے 1987ء میں پاکستان واپس آ کر ایک کنسٹرکشن کمپنی پرنسپل بلڈرز بنا کر اپنے کام کا آغاز کیا اور اب وہ تحریک انصاف کی جانب سے کراچی کے حلقہ این اے 256 سے امیدوار ہیں۔ تحریک انصاف کے کراچی سے رہنما نجیب ہارون جن کو بہت کم لوگ ہی جانتے ہیں، ایسے امیدوار ہیں جنہوں نے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کیا ہے۔ 2015ء میں نجیب ہارون نے 8 کروڑ 60 لاکھ روپے ٹیکس کی مد میں دیے اور 2017ء میں 13 کروڑ 40 لاکھ روپے ٹیکس دیا۔  تحریک انصاف کے رہنما نجیب ہارون انجینئر ہیں اور حلقہ این اے 256 سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…