اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

(ن)لیگ نے پاکستان تباہ کر دیا ٗ جو پارٹی کامیاب ہوگی اسے مسائل کا سامنا کر نا پڑیگا ٗعمران خان نے بڑا اعتراف کرلیا،حکمت عملی کا اعلان

datetime 2  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن)نے پاکستان تباہ کر دیا ہے ٗ جو پارٹی کامیاب ہوگی اسے مسائل کا سامنا کر نا پڑیگا ٗ پی ٹی آئی کے امیدوار مخالفین کو کمزور نہ سمجھیں ٗ امیدوار گلی گلی اور گھروں میں جا کر اپنی مہم تیز کریں ٗ اس وقت وہی پارٹی ملک کو مشکل سے نکال سکتی ہے جو نظام میں تبدیلی لائیگی ٗ آئندہ پانچ سے چھ روز میں پارٹی منشور پیش کرینگے ٗ

کسانوں کیلئے خاص پیکج لیکر آرہے ہیں ٗ کسانوں کو مشکل کی دلدل سے نکالیں گے ۔ پیر کو تحر یک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سیال شریف میں پیر آف سیال خواجہ حمید الدین سیالوی سے ملاقات کی اس موقع پر پیر آف سیال شریف خواجہ حمید الدین سیالوی کے صاحبزادے محمد قاسم سیالوی اور امیدوار این اے 92 نعیم الدین سیالوی اور دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر عمران خان نے سجادہ نشین پیر خواجہ حمیدالدین سیالوی کی خیریت دریافت کی ٗعمران خان نے سیال سریف دربار پر حاضری دی۔بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاکہ یہ الیکشن عام نہیں ہوگا ٗ یہ پاکستان کا فیصلہ کریگا ٗ انشاء اللہ یہ الیکشن اس ملک کو تبدیل کریگا ۔ عمران خان نے کہا کہ کبھی کبھی اللہ تعالیٰ قوم کو راستہ بدلنے کا موقع دیتا ہے ٗ سٹیٹس کو طاقتو ر ہوتا ہے ٗ اس میں تبدیلی نہیں آسکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ 1970کو ایک مرتبہ چانس ملا ہے اب دوسری بار اللہ نے موقع دیا ہے ٗ آپ نے اپنے آپ کو تباہی سے بچا لیں ۔ انہوں نے کہاکہ پچھلے دس سال میں پاکستان کو بہت نقصان پہنچا ٗخاص طورپر پانچ سال میں پاکستان کو جتنا نقصان پہنچایا گیا ہے اتنا کسی ملک میں تباہی نہیں ہوئی ۔ انہوں نے کہاکہ آج روپیہ گررہا ہے ٗ جب روپیہ گرتا ہے تو قرضہ بڑھ جاتا ہے ٗ ہمیں قرضے ادا کر نے پڑتے ہیں ٗ ٹیکس لگانا پڑتا ہے اور عام آدمی ٹیکس دیتا ہے ٗ مہنگائی غریب کو غریب کرتی ہے اور چھوٹے سے طبقے کو امیر کرتی ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ 27ہزار ارب روپے کا پاکستان مقروض ہے ٗ نوے ارب ڈالر بیرون ملک قرضے ہیں ٗ قرضے دیتے دیتے ہوئے مہنگائی آئیگی ٗ غریب اور غریب ہوگا ٗ آج موقع ہے جو بھی پارٹی جیتے گی اس کیلئے مسئلے مسائل ہونگے ٗ جو ادارے مضبوط کریگا ٗ جو اصلاحات کریگا وہی پاکستان کو اس دلدل سے نکالے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ الیکشن لڑنے جائیں گے تو آپ حیران ہونگے کہ قوم آپ کا کتنا انتظار کررہی ہے ٗ آپ کو گلیوں اور گھروں میں ہونا چاہیے ٗ

پورا زور لگانا چاہیے ٗ اپنے مخالف کبھی کمزور نہ سمجھیں ٗآپ نے عوام کے پاس جانا ہے ٗ ریلیاں نکالی ہیں ٗ لوگوں کو پیغام دینا ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ بنوں میں 42ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت تھا ٗ شدید گرمی میں عوام کا سمندر تھا ٗ انہیں ایک امید نظر آرہی ہے کہ ہم پاکستان کی تقدیر بدل سکتے ہیں ۔ عمران خان نے کہا کہ صاحبزادہ قاسم کا شکریہ ادا کرتا ہوں ٗ اللہ تعالیٰ نے آپ کو عزت دی ہے ٗ لوگ کہہ رہے ہیں آپ قاسم سیال کو کہیں لوگوں کے پاس جاکر ہمارے حق میں مہم چلائیں ۔ عمرا ن خان نے کہا کہ سرگودھا وہ علاقہ ہے جہاں کسان پس رہا ہے ٗ سندھ کے اندر برا حال ہے ٗ گنا اگانے والے پریشان ہیں ٗ جو کسان پسا ہوا ہے اس سے بڑاقوم پر کوئی ظلم نہیں ہوسکتا ہے جس کے اوپر ملک چلتا ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ پارٹی کا منشور پانچ چھ دنوں میں آرہا ہے ٗ کسانوں کیلئے خاص پیکج لیکر آئیں گے ٗ اس دلدل سے کسا ن نکلے گا تو ملک میں خوشحالی آئیگی ۔عمران خان نے کہاکہ بد قسمتی سے سب کو ٹکٹ نہیں مل سکا ۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…