منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بلاول کی ریلی پر پتھراؤ، مقدمہ میں اہم سیاسی جماعت کے امیدوار سمیت متعدد اہم رہنماؤں کو کوبھی شامل کرلیا گیا

datetime 2  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) لیاری میں بلاول بھٹو زرداری کی ریلی پر پتھراؤ اورانسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج ہونے والے مقدمہ میں ایم کیو ایم کا امیدوار،تحریک لبیک اورکچھی رابطہ کمیٹی کے سرکردہ افراد کوبھی شامل کرلیا گیا۔ بلاول بھٹو کی ریلی پر پتھرا کرنیوالے 13نامزد افراد سمیت 400 نامعلوم افراد کے خلاف کلری تھانے میں درج ہونے والے مقدمہ مقدمے میں انسداد دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے میں پی ایس 107 سے ایم کیو ایم امیدواررفیق ہنگورو اورتحریک لبیک یا رسول اللہ اور

کچھی رابطہ کمیٹی کے لوگوں کو بھی نامزد اورشامل کیا گیا ہے۔لیاری کی مختلف سماجی تنظیموں نے لیاری میں پانی کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین پر قائم مقدمات کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ احتجاج سب کا حق ہے۔ لیاری کو اپنا گڑھ کہنے والے پیپلز پارٹی کے نبیل گبول نے لیاری کے لوگوں پر دہشت گردی کے مقدمات کر کے لیاری دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ ہم پیپلز پارٹی کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔ اگر پیپلز پارٹی نے لیاری میں کام کیا ہوتا تو بلاول پہ پتھر نہیں پھول برستے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…