پشاور(نیوز ڈیسک) نیب ان ایکشن،تحریک انصاف کے بس ریپڈ منصوبے کا کھاتہ کھل گیا۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے بی آر ٹی منصوبے میں انکوائری کے احکامات جاری کردیئے۔بی آر ٹی منصوبے میں اربوں روپے کی کرپشن اور کمیشن کی اطلاعات ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل نیب فرمان اللہ خان نے بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات فوری شروع کرنے کی ہدایت کردی۔ نیب نے خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے سب سے بڑے منصوبے میں تحقیقات کے لئے ٹیم کی تشکیل کو حتمی شکل دے دی۔۔ذرائع کے
مطابق پانچ رکنی تحقیقاتی ٹیم نیب کے تین افسران کے علاوہ دو ٹیکنیکل ماہرین پر مشتمل ہوگی، تحقیقاتی ٹیم بی آر ٹی کی فزیبلٹی سے لیکر جاری تعمیراتی کام تک ہر پہلو سے منصوبے کا جائزہ لے گی، بی آر ٹی منصوبے سے متعلق درجنوں شکایات اور لاگت سے متعلق تفصیلات نیب کو فراہم کردی گئیں ہیں۔ بی آر ٹی منصوبے میں اربوں روپے کی کرپشن اور کمیشن کی اطلاعات ہیں۔۔نیب نے سابق دور حکومت میں پولیس یونیفارم ،اسلحہ اورمحکمہ تعلیم میں کروڑوں روپے کرپشن کی تحقیقات کی بھی منظوری دیدی۔