سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیردفاع اور وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خلاف دھرنوں اور ساری صورتحال میں اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی ظہیر الاسلام ملوث تھے،
خواجہ آصف نے کہا کہ میاں نوازشریف کو پیغام بھی بھیجا گیا تھا۔ خواجہ آصف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے دروازے کے اوپر آ کر دھرنے والے لوگوں نے کہا کہ ہم باہر گھسیٹ کر وزیراعظم ہاؤس سے لے کر آئیں گے، خواجہ آصف نے کہا کہ اس نے برداشت کیا، اندر بیٹھا رہا، لاہو رجانے کے لیے لوگوں نے کہا لیکن نہیں گیا، اس نے اس تمام صورتحال کا سامنا کیا، خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پوری تگ و دو کے ساتھ ڈی جی آئی ایس آئی اس میں ملوث تھے، خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی وی پر حملہ ہوا۔ جب ٹی وی کے اینکر نے ان سے استفسار کرتے ہوئے پوچھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی ملوث تھے، اس کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ سو فیصدی، آپ اتنے معصوم نہیں ہیں میں کہہ رہا ہوں کہ ڈی جی آئی ایس آئی ملوث تھے۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کوانہوں نے جو پیغام بھیجا، وہ میاں صاحب نے ایک دو پریس کانفرنسوں میں بتایا بھی ہے۔ سابق وزیردفاع اور وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خلاف دھرنوں اور ساری صورتحال میں اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی ظہیر الاسلام ملوث تھے، خواجہ آصف نے کہا کہ میاں نوازشریف کو پیغام بھی بھیجا گیا تھا۔ خواجہ آصف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے دروازے کے اوپر آ کر دھرنے والے لوگوں نے کہا کہ ہم باہر گھسیٹ کر وزیراعظم ہاؤس سے لے کر آئیں گے