پشاور (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت کے جاتے ہی مختلف صوبائی محکموں میں کرپشن کا انکشاف ،نیب نے تحققیات کاآغاز کردیا،سابق دور حکومت میں پولیس یونیفارم ،اسلحہ اورمحکمہ تعلیم کی جانب سے لگائے گئے بائیو میٹرک سسٹم میں کروڑوں روپے کرپشن کاانکشاف ہوا ہے،نیب نے صوبائی محکموں کے خلاف باقاعدہ انکوائری کی منظوری دیدی
ڈی جی نیب خیبرپختونخوا فرمان اللہ خان کی صدارت پشاورمیں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں مختلف صوبائی محکموں میں کرپشن کے خلاف تحقیقات کی منظوری دیدی گئی۔۔سابق دور حکومت میں پولیس یونیفارم ،اسلحہ اورمحکمہ تعلیم کی جانب سے لگائے گئے بائیو میٹرک سسٹم میں کروڑوں روپے کرپشن کاانکشاف ہوا ہے۔اجلاس میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے لگائے گئے بائیو میٹرک سسٹم میں بھی کروڑوں کے گھپلوں اور خیبرٹیچنگ ہسپتال پشاور میں بورڈ آف گورنر، میڈیکل ڈائریکٹر کی غیرقانونی تقرری ہوئی ہے ،،،نیب تینوں صوبائی محکموں کے خلاف باقاعدہ انکوائری شروع کرنے کی منظوری دیدی۔۔جبکہ نیب خیبرپختونخوا نے چینارگل مردان ہاوسنگ سکیم کے مالک کے خلاف بھی تحقیقات کاآغاز کردیا۔ خیبرپختونخوا حکومت کے جاتے ہی مختلف صوبائی محکموں میں کرپشن کا انکشاف ،نیب نے تحققیات کاآغاز کردیا،سابق دور حکومت میں پولیس یونیفارم ،اسلحہ اورمحکمہ تعلیم کی جانب سے لگائے گئے بائیو میٹرک سسٹم میں کروڑوں روپے کرپشن کاانکشاف ہوا ہے،نیب نے صوبائی محکموں کے خلاف باقاعدہ انکوائری کی منظوری دیدی ڈی جی نیب خیبرپختونخوا فرمان اللہ خان کی صدارت پشاورمیں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں مختلف صوبائی محکموں میں کرپشن کے خلاف تحقیقات کی منظوری دیدی گئی۔