منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

اسلام آباد کی تینوں نشستوں پر تحریک انصاف کو الیکشن سے قبل بڑی کامیابی مل گئی ، بڑی سیاسی جماعت نے امیدواروں کو نہ ٹکٹ جاری کر تے ہوئے حمایت کا اعلان کر دیا

datetime 1  جولائی  2018 |

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ ق نے اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی تینوں نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا ، تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اسد عمر نے کہا ہے کہ ترقیاتی کام نہ ہونے کی ذمہ داری (ن) لیگ پر عائد ہوتی ہے، ترقیاتی بجٹ سو فیصد حکومت کے پاس ہوتا ہے، گزشتہ پانچ سال حکومت نے ایک روپیہ بھی اپوزیشن کے ایم این اے کو ترقیاتی فنڈز کا نہیں دیا، ہماری پہلی ترجیح پانی ہے،

اسلام آباد پانی کے لئے ترسا ہوا ہے، اسلام آباد کو دس کروڑ گیلن یومیہ پانی کی کمی ہے، تاجر برادری میں (ن) لیگ کی کارکردگی کی وجہ سے مایوسی ہے۔اتوار کو نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا الیکشن مہم چل رہی ہے کہ اسلام آباد کے اندر اہم پیش رفت ہورہی ہے اسلام آباد کے اندر سیاسی صورتحال بھی تبدیل ہورہی ہے۔ ہم نے نیشنل لیول پر مسلم لیگ (ق) کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے (ن) لیگ چھوڑ دی تھی اب انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔ تاجر برادری میں (ن) لیگ کی کارکردگی کی وجہ سے مایوسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی میں معیشت کا ایک دوسرے سے مقابلہ ہوتا ہے گزشتہ پانچ سالوں میں میاں صاحب نے میٹرو پر پچاس ارب لگا دیئے۔ اسلام آباد سے عمران خان این اے 53 پر الیکشن لڑرہے ہیں اور انہوں نے اعلان کیا ہے کہ اسد عمر وزیر خزانہ ہوں گے۔ اسد عمر نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح پانی ہے اسلام آباد پانی کے لئے ترسا ہوا ہے اسلام آباد کو دس کروڑ گیلن یومیہ پانی کی کمی ہے۔ عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد 10کروڑ گیلن پانی لانے کا اعلان کریں گے۔ اسلام آباد کی آبادی 21لاکھ ہوگئی ہے یہاں نئے ہسپتال کی ضرورت ہے۔ہماری حکومت میں قانون کرایہ داری پاس کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ سو فیصد حکومت کے پاس ہوتا ہے گزشتہ پانچ سال حکومت نے ایک روپیہ بھی اپوزیشن کے ایم این اے کو ترقیاتی فنڈز کا نہیں دیا۔

ترقیاتی کام نہ ہونے کی ذمہ داری (ن) لیگ پر عائد ہوتی ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق) اسلام آباد کے صدر رضوان صادق نے کہا کہ ہماری جماعت کا اور پی ٹی آئی کا آپس میں الحاق ہوا ہے ہم پورے پاکستان میں انہیں سپورٹ کریں گے جبکہ چند سیٹوں پر پی ٹی آئی ہمیں سپورٹ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسلام آباد میں بھی تینوں نشستوں پر پی ٹی آئی کوسپورٹ اور ووٹ کریں گے۔ ہماری پانچ سالہ حکومتی کارکردگی سب کے سامنے ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہا کہ کل میں نے عمران خان کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے ،میں نے 33سال (ن) لیگ میں گزارے ہیں لیکن کوئی عہدہ نہیں لیا۔ عمران خان نے حکومت میں جانے سے پہلے ہی ان لوگوں کو کٹہرے میں لاکھڑا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاجر دوست حکومت نہیں تھی، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے اسلام آباد میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا ،ہم عمران خان کی سوچ اور ویژن کے ساتھ ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…