اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

چیف جسٹس کی متوقع آمد کا خوف، اسلام آباد کے بڑے ہسپتال میں راتوں رات’’تبدیلی‘‘ آگئی، ایسا کام ہوگیا کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا

datetime 30  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی پولی کلینک ہسپتال میں متوقع آمد کے باعث ہسپتال انتظامیہ نے ایمرجنسی سمیت پورے ہسپتال کو چمکا کے رکھ دیا ،نئی ویل چیئرز اور سٹریچرز راتوں رات منگوا لئے گئے جبکہ ہر طرف خوشبو بکھیر دی گئی غریب مریضوں نے چیف جسٹس کی آمد کو اپنے لئے خوش آئند قرار دیا جبکہ ڈاکٹرز اور نرسز نے بھی ارجنٹ اقدامات کو مریضوں کے حق میں بہتر قرار دے دیا

چیف جسٹس تو نہ آئے لیکن انتظامیہ صبح سے شام تک ڈیوٹی پر موجود رہی ہفتہ کو پولی کلینک ہسپتال میں چیف جسٹس کی متوقع آمد پر میڈیا اور ہسپتال انتظامیہ انتظار کرتی رہی اور اس دوران ہسپتال میں خصوصی انتظامات اٹھائے گئے ہر طرف صفائی راتوں رات کروائی گئی ایمرجنسی میں ٹوٹے ہوئے اسٹریچر نکال کر نئے اسٹریچر منگوائے گئے جبکہ او پی ڈی میں نئی ویل چیئرز کے ڈھیر لگوائے گئے ڈسپنسری میں تمام دوائیاں پوری کرلی گئیں جبکہ نرسز ‘ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں اور صبح سے شام تک ڈیوٹی پر موجود رہے اس کے علاوہ وارڈ ماسٹر ایمرجنسی تین مہینے کی چھٹی پر تھا جس کو ایمرجنسی انچارج ڈاکٹر دردانہ نے جمعہ کی رات کو بلا کر صفائی ستھرائی کا کام سونپ دیا اور ہفتہ کی شام تک ہسپتال میں موجود رہا اس موع پر مختلف مریضوں نے بتایا کہ چیف جسٹس ائے یا نہ آئے لیکن ہسپتال ایک دن کیلئے چمکا دیا گیا تمام عملے کا رویہ بہت نرم اور ہمدردانہ ہوگیا ہے انہوں نے چیف جسٹس ثاقب نثار سے مطالبہ کیا کہ روزانہ آنے کا اعلان کیا کریں تاکہ ہسپتال انتظامیہ اسی طرح ایمانداری سے کام کرتے نظر آئے بعد ازاں چیف جسٹس ذاتی مصروفیات کی وجہ سے ہسپتال کا دورہ نہ کر سکے۔  چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی پولی کلینک ہسپتال میں متوقع آمد کے باعث ہسپتال انتظامیہ نے ایمرجنسی سمیت پورے ہسپتال کو چمکا کے رکھ دیا ،نئی ویل چیئرز اور سٹریچرز راتوں رات منگوا لئے گئے جبکہ ہر طرف خوشبو بکھیر دی گئی غریب مریضوں نے چیف جسٹس کی آمد کو اپنے لئے خوش آئند قرار دیا جبکہ ڈاکٹرز اور نرسز نے بھی ارجنٹ اقدامات کو مریضوں کے حق میں بہتر قرار دے دیا

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…