اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنوبی پنجاب کے 11 امیدواروں نے پارٹی نشان شیر کی بجائے جیپ کا نشان الیکشن کمیشن سے مانگ لیا۔ ان اراکین میں سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچھانی ‘ سردار فاروق امجد کھوسہ سابق ایم این اے ‘ سردار محسن آفتاب کھوسہ سمیت سابق وزیر کے بیٹے بھی شامل۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے نام فائنل کرکے نشان الات کرنے کا عمل شروع کیا تو جنوبی پنجاب کے 11 امیدوار مسلم لیگ (ن) نے اپنا ٹکٹ واپس کرکے پارٹی نشان
شیر کی بجائے جیپ کو ترجیح دی اور انہوں نے کہا کہ اب شیر نہیں جیپ چاہیئے۔ ان امیدواروں میں ڈیرہ غازہ خان سے سردار امجد فاروق کھوسہ سابق ایم این اے (ن) لیگ‘ سردار محسن آفتاب کھوسہ نے جیپ کے نشان کیلئے اپلائی کیا مگر پارٹی نشان الاٹ کیا گیا۔ راجن پور سے سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچھانی اور ان کے والد سردار پرویز گورچھانی ۔ کوٹ ادو سے سلطان محمود انجرا ساب وفاقی وزیر ڈاکٹر عبدالکریم کے بیٹے اسامہ عبدالکریم‘ عزیز الرحمن دریشک یوسف دریشک اور شعیب علی گورچھانی شامل ہیں۔