منگل‬‮ ، 30 جون‬‮ 2026 

ٹکٹ کی منسوخی کا صدمہ برداشت نہ ہوا، تحریک انصاف کے اہم امیدوار کو دل کا دورہ ٗ تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا

datetime 30  جون‬‮  2018 |

سیالکوٹ (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے انتخابی ٹکٹ منسوخ کرنے پر امیدوارکو دل کا دورہ پڑگیا جس کے بعد امیدوارکو ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 35سیالکوٹ سے امیدوار میاں عابد جاوید کو انتخابی ٹکٹ جا ری کیا تھا تاہم یہ ٹکٹ بعد میں منسوخ کر دیا گیا ،ٹکٹ کی منسوخی کا علم ہونے پر امیدوار میاں عابد جاوید اس صدمے کو برداشت نہ کرسکے اور فوری طور پر

انہیں دل کا دورہ پڑا۔میاں عابد جاوید کو فوری طور پرہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کو ہنگامی بنیاد پر طبی امداد فراہم کی گئی ،بر وقت طبی امداد ملنے پر میاں عابد جاوید کی طبیعت اب بہتر ہے۔میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ حلقے میں ان کی مقبولیت97فیصدہے اس کے باوجود ان سے ٹکٹ واپس لے لیا گیا جس کا مجھے بہت دکھ ہوا تاہم انہوں نے اپنے حلقے سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کے امکان کو مسترد کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…