راولپنڈی(نیوز ڈیسک) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نوازشریف نے 34 سالہ دوستی کا بدلہ مجھ سے بے وفائی کرکے دیا، ٹکٹ لینا ہوتا تو نواز شریف کو ایک درخواست دے دیتا لیکن میں ایک دفعہ تھوک کر دوبارہ نہیں چاٹتا ٗمیں نے کون سی زیادتی کی ہے نوازشریف سے ؟میں نے کہا ہے کہ پاکستان کی فوج سے لڑائی مت کرو عدلیہ سے لڑائی مت کرو،اگر گدھے کو تخت نشین کردیاجائے توپھر بھی وہ گدھا ہی رہتاہے،
برادری کی نہیں پاکستان کی سیاست کرتا ہوں ٗ عمران خان دوست ہیں ٹکٹ لے سکتا تھا ٗ میں نے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کوترجیح دی ۔قومی اسمبلی کے حلقہ 59 میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ میں برادری کی سیاست نہیں کرتا پاکستان کی سیاست کرتا ہوں ہمیشہ سیاست میں اپنے علاقے کا علم بلند رکھا، اس علاقے میں میں 1985 میں آیا جب یہاں ہسپتال تھا نہ کوئی سڑک تھی لیکن 34 سال کی سیاسی زندگی میں علاقے کے لوگوں کوترقی دی، ایک وقت تھا انسانوں کیلئے کچی سڑکیں نہیں تھی آج گدھوں کیلئے بھی پکی سڑکیں ہیں۔چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میں نے 34 سال سیاست کی اور بڑے بڑے عہدوں پر فائر ہوا لیکن اپنی ذات کے بجائے عوام کی ترقی کو ترجیح دی اور ساتھ ہی اپنی قیادت سے مدد لینے کے بجائے اس کی مدد کی انہوں نے کہاکہ میں نے اقتدار میں آکر نہ کوئی پمپ لگایا ٗ نہ سی این جی اسٹیشن لگایا ٗ نہ فیکٹر لگائی ہمیشہ ملک پاکستان اور اپنے علاقہ کا سوچا ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے 34 سالہ دوستی کا بدلہ مجھ سے بے وفائی کرکے دیا، ٹکٹ لینا ہوتا تو نواز شریف کو ایک درخواست دے دیتا لیکن میں ایک دفعہ تھوک کر دوبارہ نہیں چاٹتا، عمران خان میرے دوست ہیں ، ان سے ٹکٹ لے سکتا تھا لیکن میں نے اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کو ترجیح دی، دنیا کو دکھانا چاہتا ہوں کہ اللہ کے کرم سے چوہدری نثار تنہا نہیں انہوں نے کہاکہ چوہدری نثار علی خان اللہ کے بعد صرف
اپنی قوم و علاقے کا محتاج ہے۔ چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ آپ میرے بھی ترقیاتی کام دیکھ لیں اور میرے مخالفین کو بھی دیکھ لیں ٗ جو آپ کو اچھا لگے اسے آپ ووٹ دیں انہوں نے کہاکہ مجھے میرے حلقہ اور عوام پر پورا یقین ہے اور 25جولائی کو ڈبوں سے میرے حق میں ووٹ نکلیں گے ۔چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ ہاتھ اٹھا کر کاسہ لیسی کرنیوالا نہیں،میں نے ہمیشہ سر اٹھا کر اصولوں کی سیاست کی ہے مجھے سب سے پہلے میرا ایمان اور پھر پاکستان عزیز ہے ۔