لندن (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز جو گزشتہ کچھ عرصہ سے لندن میں علاج کے سلسلے میں مقیم ہیں ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، میاں نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے بتایا کہ ان کی والدہ کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہیں دل کا دورہ خون میں کینسر کلاٹ کی وجہ سے پڑا ہے، حسین نے بتایا کہ تمام صورتحال کا ڈاکٹر جائزہ لے رہے ہیں، امید ہے والدہ جلد ہی صحت یاب ہو جائیں گی،
واضح رہے کہ اس سے قبل حسن نواز نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ان کی والدہ بدستور وینٹی لیٹر پر ہیں اور بے ہوشی کی حالت میں ہیں، حسن نواز نے قوم سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اگر دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے بلیڈنگ ہو جائے تو زندہ رہنے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ جب بیگم کلثوم نواز کو دل کا دورہ پڑا تو وہ اس وقت آئی سی یو میں ہی موجود تھیں اور تمام طبی عملہ ان کی دیکھ بھال کر رہا تھا اور انہیں فوری طور پر ہی وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔