بدھ‬‮ ، 10 دسمبر‬‮ 2025 

400میٹر کی حدود میں کیمپ لگانے، لائوڈ سپیکر ، نظریہ پاکستان کے خلاف اور مذہب کے نام پر مہم چلانے پر مکمل پابندی عائد، سیاسی جماعتوں ، امیدواروں، انتخابی ایجنٹوںو پولنگ ایجنٹوں سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری

datetime 15  جون‬‮  2018 |

لاہور( این این آئی )الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں ، امیدواروں، انتخابی ایجنٹوں اور پولنگ ایجنٹوں سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری کر دیا جس کی کاپیاںریٹرننگ افسران کو ارسال کر دی گئی ہیں۔ ضابطہ اخلاق کے مطابق سیاسی جماعتیں امیدوار اور انتخابی ایجنٹ لوگوں کی آزادی اور حقوق کی پاسداری کریں گی جن کی آئین اور قانون میں ضمانت دی گئی ہے۔سیاسی جماعتیں امیدوار

اور انتخابی ایجنٹ انتخابات کے خوش اسلوبی سے انعقاد اورالیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق پبلک آرڈر کو بر قرار رکھنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی جانب سے ہدایات اور قواعد و ضوابط کی پاسدار ی کریں گے۔ ضابطہ اخلاق کے مطابق سیاسی جماعتیں مرد اور خواتین دونوں کو انتخابی عمل میں حصہ لینے کیلئے برابر کے مواقع فراہم کریں گی۔ضابطہ اخلاق میں مزید کہا گیا ہے کہ امیدوار ریلیاں نکالیں گے اور نہ ہی میٹنگ میں لائوڈ سپیکرکا استعمال ہوگا۔کوئی بھی امیدوار نظریہ پاکستان ، قومی سالمیت کے خلاف اظہار خیال نہیں کر سکتا۔الیکشن کمیشن کو بد نام کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی ہو گی ۔ضابطہ اخلاق کے مطابق مذہب کے نام پر مہم چلانے پر مکمل پابند ی ہو گی۔امیدوار پولنگ اسٹیشن کی 400میٹر کی حدود میں کیمپ نہیں لگائے گا،امیدوار کے ایجنٹ کا حلقے کا شناختی کارڈ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ضابطہ اخلا ق کی خلاف ورزی پر ریٹرننگ آفیسر امیدوار کو شو کاز نوٹس جاری کرے گا۔ریٹرننگ افسران امیدواروں کی فہرست اور ضابطہ اخلاق کی کاپی آویزاں کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں ڈیوٹی سے استثنا ء کی درخواستوں پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کرانا ہم سب کا قومی فریضہ ہے،لہذا کوئی ایسی درخواست استثناء کیلئے الیکشن کمیشن کونہ بھیجی جائے۔جمعرات کو ترجمان الیکشن کمیشن

کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مختلف محکموں اور افراد سے انتخابات میں ڈیوٹی سے استثنا ء کی درخواستوں پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کرانا ہم سب کا ایک قومی فریضہ ہے جسے ہم سب نے ملکر پورا کرنا ہے اور اپنے ملک وقوم کوایک صاف شفاف الیکشن دینا ہے۔لہذا کوئی ایسی درخواست استثناء کیلئے الیکشن کمیشن کونہ بھیجی جائے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان اور گاماں پہلوان


گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…