لاہور (پ ر)خدا تعالیٰ کا قرآن کریم (سورۃ الحجرات 49:6) میں یہ ارشاد ہے کہ مومنو اگر کوئی بدکار تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے تو خوب تحقیق کر لیا کرو (مبادا) کسی قوم کو نادانی سے نقصان پہنچا دو پھر تم کو اپنے کئے پر نادم ہونا پڑے!آج جمعتہ الوداع کے اس بابرکت موقع پر صدر پاکستان مسلم لیگ ن محمد شہبازشریف کی جانب سے ایک بیان سامنے آیا جس میں اس ارشاد باری تعالیٰ کو لے کر تمام پاکستانیوں کو ایک تاکید کی گئی کہ کسی کے بھی بارے میں کوئی بات بلا تحقیق آگے ہرگز مت پھیلائیں
کیونکہ خدائے بزرگ و برتر کے ہاں اس کی سخت ممانعت ہے اور ناپسندیدہ ترین عمل بھی، آج کے سوشل میڈیا کے ڈیجیٹل دور میں فوٹو شاپ اور ویڈیوایڈیٹنگ کا سہارا لے کر ہزار مبالغہ آرائیاں کی جا سکتی ہیں بہتان بازی کی جا سکتی ہے لیکن ایسی کامیابی کا کیا فائدہ جو خدا کے قانون اور آئین کے برخلاف ہو ۔ آج اس ماہ مقدس کی فیوض و برکات کے توسط سے سب پاکستانیوں کو یہ سوچنا ہو گا کہ کامیابی وہ حاصل کریں جو دنیا اور آخرت دونوں میں لازوال ہو ۔ خدا ہم سب کو قرآن و احادیث پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔بے شک خدا جس کو چاہتا ہے عزت سے نوازتا ہے ۔۔اگر تمام سیاسی پارٹیاں اورکارکنان خدا کے قانون کے تحت خود کو ڈھال لیں گے تو بلاشبہ پاکستان میں نفرت اور شرپسندی کی سیاست کا خاتمہ ہو جائے گا صدر پاکستان مسلم لیگ ن محمد شہباز شریف کی جانب سے آج جمعۃ الوداع کے موقع پر یہ خوبصورت پیغام پاکستان میں امن، خوشحالی اور پر امن الیکشنز کی نوید ہے اگر تمام پاکستانی سیاسی پارٹیاں ایسی ہی مثبت سوچ کو لے کر چلیں تو پاکستان ایک کامیاب مملکت کے طور پر دنیا کے نقشے پر ابھرے گا۔۔
This Quranic Verse sets a guiding principle for all that one should not believe in hearsay & nothing should be disseminated without verification.
As we enter the election season, let us talk about our own vision & programs. We must not indulge in any false allegations/fabrication pic.twitter.com/xLn4GbKmfk— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 15, 2018