اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

’’کوئی کہیں آنے جانے سے نہیں روک سکتا‘‘ بلیک لسٹ میں نام کیوں ڈالا؟ عمران خان کے دوست زلفی بخاری نے نیب اور وزارت داخلہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

datetime 14  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نام بلیک لسٹ میں کیوں ڈالا؟عمران خان کے دوست زلفی بخاری نے نام نیب اور وزارت داخلہ کو بڑا جھٹکا دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کے دوست زلفی بخاری نے نام بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا نوٹی فکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیاہے۔ زلفی بخاری کی جانب سے سکندر بشیر مہمند ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، زلمی بخاری نے اپنی درخواست

میں موقف اختیار کیا کہ ان پر عائد سفری پابندیاں بنیادی انسانی حقوق سے متصادم 11 جون کو عمرہ روانگی پر ائیر پورٹ پر غیر قانونی طور پر روکا گیا، بعد ازاں 6 دن کے لیے استثنیٰء دیتے ہوئے جانے کی اجازت ملی۔درخواست میں مزید کہا گیا نام بلیک لسٹ میں غیر قانونی طور پر شامل کیا گیا، سفری پابندیاں آئین کے آرٹیکل 9، 10 اے، 14 اور 18 کے خلاف ہیں، عدالتی فیصلہ کے تحت نیب صرف جاری تحقیقات کی بنیاد پر سفری پابندی نہیں لگا سکتا، وزارت داخلہ اور نیب کو سفری پابندی ختم کرنے کا حکم جاری کیا جائے اور نام بلیک لسٹ سے نکالا جائے۔ درخواست میں وزارت داخلہ اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب اوروزارت داخلہ کے سیکشن آفیسر ای سی ایل کوکو نوٹس جاری کرتے ہوئے 21 جون تک جواب طلب کر لیا۔ واضح رہے کہ مران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی  گزشتہ روز جب عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہو رہے تھے توعمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری بھی ان کے ہمراہ تھے لیکن نام ای سی ایل میں ہونے کی وجہ سے زلفی بخاری کو روک لیا گیا تھا۔مگر تین گھنٹے کے بعد عمران خان کے طیارے کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔اس صورتحال کے بارے  میں نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ یہ نگران حکومت اور وزارت داخلہ  کے لیے انتہائی شرم کی بات ہے کہ

جس نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں ہونے کے باوجود ان کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دینے کا حکم جاری کیا۔رؤف کلاسرا کا مزید کہنا تھا کہ یہ وزیر اعظم ہاؤس کے لیے بھی شرم کی بات ہے کہ ایک سپریم کورٹ کے جج نے عمران خان کے دباؤ میں آ کر ان کے قریبی دوست زلفی بخاری کے ساتھ نرم رویہ اپنایا ۔حالانکہ عمران خان کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں ہے۔نہ ہی عمران خان کے پاس کوئی ایگزیکٹو پاورز ہیں۔

لیکن زلفی بخاری پر کرپشن جیسے الزامات ہیں۔جس کو نیب دیکھ رہی ہے۔ زلفی بخاری کا نام  ای سی ایل میں ہے۔لیکن عمران خان کے دباؤ میں آ کر زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا۔عمران خان زلفی بخاری کے لیے تین گھنٹے بیٹھے رہے لیکن اس کے باوجود بھی اگر ہماری قوم اور ہماری قوم کے نوجوان عمران خان کی پالیسیوں کا دفاع کر سکتے ہیں تو یہ قابل افسوس ہے۔عمران خان یورپ کی مثالیں دیتے ہیں لیکن ان کے اس اقدام سے تحریک انصاف کے کارکنوں میں ضرورمایوسی پھیلی ہوگی ۔واضح رہے کہ زلفی بخاری کا شمار عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے ۔رئوف کلاسرا نےپروگرام کے دوران مزید کیا کچھ کہا آئیے آپ بھی سنئے ۔

 

 

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…