جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

عید کے بعد ہوگا دما دم مست قلندر ،عمران خان نے الیکشن مہم میں تیزی لانے کا فیصلہ کرلیا روزانہ کتنے جلسے کئے جائینگے؟مخالفین ہکا بکا

datetime 14  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اہم حلقوں کے ٹکٹوں کا فیصلہ کرنے کے بعد تحریکِ انصاف نے توجہ انتخابی مہم کی تیاریوں پر مرکوز کر دی ہے۔ عمران خان عیدالفطر کے بعد ملک بھر میں بڑے جلسوں سے خطاب کریں گے۔عمران خان عیدالفطر کے بعد پارٹی کے مشاورتی اجلاس میں انتخابی مہم کے پروگرام کو حتمی شکل دیں گے کہ کس شہر میں کب جلسہ کرنا ہے؟ ۔

ذرائع کے مطابق عمران خان اپنے پانچ انتخابی حلقوں کے علاوہ بڑے شہروں میں روزانہ تین سے چار بڑے جلسوں سے خطاب کریں گے۔تحریکِ انصاف لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، شیخوپورہ اور قصور میں بڑے جلسے کرے گی۔ راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سوگودھا، بھکر اور میانوالی میں بھی بڑے جلسے بوں گے۔پشاور، بنوں، مردان، سوات، ایبٹ آباد اور نوشہرہ سمیت خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں بھی جلسے ہوں گے۔ کراچی، حیدر آباد اور بدین کے ساتھ ساتھ کوئٹہ میں بھی جلسوں کا پلان شیڈول میں شامل ہے۔عمران خان وفاقی دارالحکومت میں بھی بڑے جلسے سے خطاب کریں گے۔ تحریکِ انصاف کا آخری انتخابی پنڈال اسلام آباد یا کراچی میں سجانے کا حتمی فیصلہ باہمی مشاورت سے کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…