پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر میں اپنی شکست تسلیم کر لی خطے میں امن کیلئے بڑی پیشکش کر دی

datetime 14  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ہم جتنے لوگ مارتے ہیں اس سے زیادہ تحریک میں شامل ہو جاتے ہیں، بھارتی آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر میں اپنی شکست تسلیم کر لی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی آرمی چیف جنرل راوت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کے سلسلے کو روکنے کیلئے کچھ کرنا ضروری ہے ،

بھارتی فوج دراندازی پر تو قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے تاہم کشمیری نوجوانوں پر اس کا زور نہیں چلتا۔ بھارتی آرمی چیف نے مذاکرات کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ امن کو ایک موقع ملنا چاہئے جس کیلئے مذاکرات بہت ضروری ہیں ۔ بھارتی آرمی چیف کے بیان پر مبصرین نے اسے بھارتی فوج کی رائے میں بڑی تبدیلی قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی آرمی چیف نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ دلوں کو بندوق سے نہیں جیتا جا سکتا ، وادی کے حالات بھارت کیلئے تشویشناک صورتحال اختیار کر چکے ہیں ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوجیوں کی مقبوضہ کشمیر میں آئے روز خودکشیوں سے بھارتی قیادت شدید پریشان ہے جبکہ تحریک آزادی میں روز بروز بڑھتا ولولہ بھی اس کیلئے پریشان کن صورتحال اختیا رکرتا جا رہا ہے۔ بھارتی فوجی ناروا سلوک اور جبری ڈیوٹیوں سے تنگ آکر خودکشیاں کر رہے ہیں، بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی اس حوالے سے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت میں ہر سال 1600 فوجی جوان جنگ کے بغیر ہی مارے جاتے ہیں ،ْورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر تعینات بھارتی فوجی دستوں کے حوصلے پست ہوتے جارہے ہیں ، مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکتیں، ریاستی طاقت کے استعمال کے باوجود کشمیر میں ناکامی کے ساتھ شدید مزاحمت کو قرار دیا گیا ہے ،گھرسے دوری ، فوجی افسروں کا جوانوں کے ساتھ اہانت آمیز رویہ اورچھٹیوں کی درخواستوں کا مسترد ہونا بھی بھارتی فوجیوںکے پست مورال کا سبب ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…