وزارت ریلوے میں بڑے سیکنڈل کا انکشاف،قومی خزانے کو کس بیدردی سے لوٹا گیا؟جب ایک دیانتدار افسر نے آواز بلند کی تو جانتے ہیں اس کا انجام کیا ہوا؟شرمناک تفصیلات سامنے آگئیں

14  جون‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت ریلوے کے کرپٹ افسران نے جعلی کلیم کے ذریعے کروڑں روپے وصول کر رکھے ہیں جن کیخلاف اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کردیاگیا ہے ۔وزارت ریلوے کے کرپٹ افسران نے گزشتہ سال تنخواہوں کے علاوہ جعلی کلیم بنا کر کروڑوں روپے ٹی اے ڈی اے کی مد میں قومی خزانہ سے وصول کر چکے ہیں۔

وزارت ریلوے میں جب ایک دیانتدار افسر نے ٹی اے ڈی اے کی دستاویزاتی ثبوت مانگے تو ریلوے کرپٹ افسران اس افسر کیخلاف اکٹھے ہو کر سازشیں شروع کردیں۔ذرائع نے بتایا کہ جعلی کلیم بنانے والوں میں 31افسران ملوث ہیں جن کا سرغنہ وفاقی وزیر ریلوے کا پی ایس ہے اس کے علاوہ وفاقی سیکرٹری ریلوے کا پرائیویٹ سیکرٹری کے علاوہ ڈائریکٹرز اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز عہدے کے درجنوں کرپٹ افسران تھے جنہوں نے وزارت میں لوٹ مار مچا رکھی ہے۔ذرائع سے حاصل دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ وزارت ریلوے کے درجنوں اعلیٰ افسر سرکاری گاڑی رکھنے کے ساتھ ساتھ تنخواہوں میں کنوینس لاؤنسز بھی وصول کر رہے ہیں اور کرپشن کے ذریعے قومی خزانہ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا چکے ہیں۔31افسران نے سرکاری گاڑی کی سہلت ہونے کے ساتھ ساتھ کنوینس الاؤنسز لینے کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے،یہ وہی گروپ ہے جو جعلی کلیم بنا کر ٹی اے ڈی اے وصول کرتا ہے اس گروپ کو سیکرٹری ریلوے اور اعلیٰ حکام کا تحفظ بھی حاصل ہے،اس حوالے سے وزارت کے اندر موجودہ کرپٹ گروہ کیخلاف آج تک کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ہے کیونکہ جو افسران گروہ کیخلاف ایکشن لیتا ہے اس کے خلاف سازش کرتے ہیں اس گروہ کے سرغنوں میں ڈی ڈی ای،ڈی ڈی جی اینڈ سی،ڈی ڈی میکنیک،اے ڈی ٹی،اے ڈی ٹیII، اے ڈی ڈبلیو ون،ڈائریکٹر ویجیلنس،ڈائریکٹر ایڈمن،اے پی ایس ٹو ایس آر بی، پی اے ٹو ایڈوائزر،ڈی ڈی اے وی،ڈی ڈی اے،ڈی ڈی سٹور اے ڈی سی،اے سی پی ڈائریکٹر اسٹبلشمنٹ،پی اے ٹو ڈی جی،پی اے ٹو،ڈی جی پلاننگ، پی ایس ٹو سیکرٹری،DDE-II،ڈی ڈی اے،ڈی ڈی،آر او،ڈی سی پی،پی اے ٹو ڈی جی ٹیک،پی ایس ٹو ایس آر اور پی ایس ٹو منسٹر شامل ہیں۔ان افسران اور اہلکاروں سے وصولی بارے ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…