بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ٹکٹ فائنل ہوگیا،25جولائی کو چور انجام کو پہنچ جائینگے،فیاض الحسن چوہان کا دبنگ اعلان

datetime 14  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے نامز دامیدوار صوبائی حلقہ 17فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ جب سے میرا ٹکٹ فائنل ہواہے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی نیندیں حرام ہو گئی ہے ،گذشتہ دس سال سے لوٹ مار کے سوائے اس حلقہ کی عوام کیلئے کچھ نہ کرسکے اوریہی وجہ ہے کہ وہ اس حلقہ کے بجائے 16سے ٹکٹ کے حصول کیلئے کوشاں ہے ۔

25جولائی کو پی پی 17کی عوام تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی قیادت میں بلا کے انتخابی نشان پر مہر لگا کر تحفظ ختم بنوت ، تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ناموس پاکستان کے چوروں کو ان کے انجام تک پہنچائیں گے،ان خیالات کااظہار انہوں نے صوبائی حلقہ پی پی 17کے یونین کونسل شکریال ،صادق آباد،اور مسلم ٹاؤن میں میٹنگز اورعوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ مسعودشاہ ، چوہدری منظور، راجہ سجاد حیدر، نفیس خان ، سموئیل نصیر بھی ان کے ہمراہ تھے ، فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت بڑے دعوے کررہی تھی کہ وہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر کہ ملک میں اندھیرے کو ختم کرے گی ۔لیکن ان کے جانے کے بعد وہ بری طرح بے نقاب ہوئے ہیں کہ انہوں نے اپنے دوراقتدار میں بجلی ختم کرنے کیلئے کتنے اقدامات اٹھائے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…