جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

30ہزار کہاں سے لائیں؟خواجہ سراؤں نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 14  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف گلالئی کے ٹکٹ ہولڈرز خواجہ سراؤں نے الیکشن کمیشن سے فیس ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ خواجہ سراء نایاب نے کہا کہ الیکشن لڑنے کیلئے30 ہزارروپے فیس نہیں دے سکتے،خواجہ سراؤں کو مختلف پارٹیوں کی جانب سے دھمکیاں بھی مل رہی ہیں۔ تحریک انصاف گلالئی کے ٹکٹ پرالیکشن لڑنے والے خواجہ سرا نایاب علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا۔

این اے 142 اوکاڑہ سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑرہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن لڑنے کے لیے30 ہزارروپے کی فیس نہیں دے سکتے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ خواجہ سراؤں پرفیس نہ لی جائے۔ خواجہ سرا نایاب نے کہا کہ خواجہ سراوں کو مختلف پارٹیوں کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔ مشکلات کے باوجود بھر پورانتخابی مہم چلائیں گے۔ واضح رہے تحریک انصاف گلالئی چار اتخابی حلقوں میں خواجہ سراؤں کو میدان میں اتارے گی۔ان حلقوں میں خواجہ سراء لبنی لال حلقہ پی پی 26 جہلم اور میڈم رانی حلقہ پی کے 40، نایاب علی حلقہ این اے 142، ندیم کشش حلقہ این اے 52 اسلام آباد سے الیکشن لڑوانے کا اعلان کیا تھا۔ عائشہ گلالئی نے کہا تھا کہ امریکا اور کینیڈا میں سب لوگ برابر ہوتے ہیں،ہمارے ہاں اقلیتیوں اور خواجہ سراؤں کی عزت نہیں۔ کینیڈا اور ناروے کا سفیر بھی تیسری جنس سے ہے۔انہوں کا کہنا تھا کہ یورپ میں خواجہ سراؤں کو عزت دی جاتی ہے وہاں ساری انسانیت برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا اسلام آباد میں ندیم کشش مقابلہ کریں گی،جہلم میں لبنیٰ لال انتخابات میں حصہ لیں گی۔اسی طرح میڈم رانی ہری پور سے الیکشن لڑیں گی۔اسی طرح عائشہ گلالئی نے قومی اسمبلی کی6حلقوں سے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عائشہ گلالئی نے بتایا کہ وہ عمران خان کے خلاف راولپنڈی سے بھی انتخاب لڑیں گی۔ کراچی اور سجاول سے بھی قومی اسمبلی کا انتخاب لڑیں گی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…