لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ن) نے سابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان کا نام پارٹی کی مخصوص نشستوں کی فہرست سے نکال دیا ، گزشتہ الیکشن میں ان کو خصوصی اہمیت حاصل تھی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) نے خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست جاری کی جس میں 27افراد کے نام شامل تھے۔
اس مرتبہ گزشتہ الیکشن میں اہلیت کی حامل سابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان کا نام شامل نہیں کیا گیا بلکہ ان کا نام اس فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔(ن) لیگ کی جانب سے یہ لسٹ الیکشنکمیشن میں جمع کرادی گئی ہے۔ واضح رہے کہ انوشہ رحمان کو 2013کے انتخابات کے دوران انتہائی اہمیت حاصل رہی ہے اور وہ اس وقت الیکشن سیل کی انچارج تھیں ،وہ ماڈل ٹاؤن میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کے قریب رہائش پذیر ہیں۔