اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

اقرباء پروری کی نئی مثال قائم،تحریک انصاف نے خفیہ سروے کی رپورٹ کے برعکس کن کو ٹکٹیں دیں؟عمران خان کے دعوؤں کا پول کھل گیا

datetime 14  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف میں الیکشن 2018ء کے لئے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے اور امیدواروں کی شہرت جانچنے کے لئے خفیہ سروے بھی بعض شہروں میں بے کار رہا، پی ٹی آئی کی جانب سے خفیہ سروے کی رپورٹ کے برعکس خلاف میرٹ ٹکٹیں دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے،کئی قومی و صوبائی حلقوں کے خفیہ سروے میں زیادہ شہرت رکھنے کے باوجود امیدوار ٹکٹوں سے محروم رہے۔

سروے رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ میں سابق اولمپئن آصف باجوہ کو حلقہ کے پینسٹھ فیصد ووٹرز نےپی ٹی آئی ٹکٹ کا حق دار قرار دیا، آصف باجوہ کو چھتیس فیصد ووٹرز اور منصورسرور خان کو صرف نوفیصد ووٹرز نے ٹکٹ کے قابل سمجھا گیا جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے منصور سرور خان کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔NA-141سے مسعود شفقت ربیرہ کو زیادہ پسند کیا گیا لیکن ٹکت صمصمام بخاری کو جاری کیا گیا۔ PP-149 میں جاسم شریف کو زیادہ مقبولیت حاصل ہونے کے باجود ٹکٹ زبیر خان نیازی کو جاری کر دی گئی۔PP-62 گوجرانوالہ قاسم وڑائچ سروے میں مقبولیت رکھنے کے باوجود ٹکٹ جاری نہ ہوا۔واضح رہے کہ  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا تھا کہ 90 فی صد پارٹی  ٹکٹ ٹھیک دئیے گئے ٗ 10 فی صد پر پرانے کارکنوں کے تحفظات دور کریں گے۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ آج  سے متنازع ٹکٹوں پرنظرثانی شروع کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ عوام مجرم کو حکمران بنا دیں تو ملک تباہ ہوجاتے ہیں،کبھی یہ نہیں سوچنا کہ پاکستان ایک غریب ملک ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہم نے خیبرپختونخواہ کو ترقی کی راہوں پر ڈال دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…