بدھ‬‮ ، 10 دسمبر‬‮ 2025 

گیلپ سروے ،پل ڈیٹ اوروال سٹریٹ جنرل نے کس اہم سیاسی جماعت کے عام انتخابات میں کامیاب ہونے کی پیش گوئی کردی؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 14  جون‬‮  2018 |

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہدحسین سید نے کہا ہے کہ نوازشریف کے جیل میں جانے کی باتیں ابھی تک مفروضوں پر مبنی ہے‘ ملک میں شہبازشر یف ‘عمران خان اور آصف زرداری سمیت وزیر اعظم کے تین امیدوار ہیں ‘گیلپ سروے ہویا پل ڈیٹ یا وال سٹریٹ جنرل سب نے ن لیگ کی بہتر اور مضبوط پوزیشن کی نشاندہی کی ہے‘

عوام پرفارمنس کے بنیاد پر ن لیگ کو دیکھیں نوازشریف یا شہبازشریف کا جلسہ دیکھ لیں دودھ کا دودھ پانی کاپانی ہو جائے گا‘ ریحام خان کی کتاب کے بارے میں عمران خان اور ریحام خان سے ہی پوچھا جائے لوگ کہتے تھے کیسز سے ساتھی ن لیگ کا ساتھ چھوڑ دیں گے لیکن ایسا ممکن ایسا نہیں ہوا۔ بدھ کومیڈیا سے گفتگو کے دوران مشاہد حسین سید نے کہا کہ ن لیگ الیکشن وقت پر چاہتی ہے اور صاف ستھری مہم ہونی چاہیے تاکہ عوامی اپنی مر ضی کے مطابق ملک کی آئندہ حکومت کیلئے قیادت کا انتخاب کر سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ریحام خان کی کتاب کے بارے میں عمران خان اور ریحام خان سے ہی پوچھا جائے لوگ کہتے تھے کیسز سے ساتھی ن لیگ کا ساتھ چھوڑ دیں گے لیکن ایسا ممکن ایسا نہیں ہوامیں نے جو درخواستیں دیکھی ہیں اس میں چودھری نثار کی درخواست نہیں ہے مفروضوں پر بات نہیں کروں گا تمام قومی ادارے اور سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں کہ الیکشن 25 جولائی کو ہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات کیلئے اس وقت وزیر اعظم کے تین امیدوار میدان میں ہیں ہمیں یقین ہے جس طر ح عوام (ن) لیگ کے جلسوں میں شر کت کر رہے ہیں اور ہم نے ترقیاتی کام کروائے ہیں اسکے بعد (ن) لیگ ہی عام انتخابات میں کامیاب ہوگی ۔  مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہدحسین سید نے کہا ہے کہ نوازشریف کے جیل میں جانے کی باتیں ابھی تک مفروضوں پر مبنی ہے‘ ملک میں شہبازشر یف ‘عمران خان اور آصف زرداری سمیت وزیر اعظم کے تین امیدوار ہیں ‘گیلپ سروے ہویا پل ڈیٹ یا وال سٹریٹ جنرل سب نے ن لیگ کی بہتر اور مضبوط پوزیشن کی نشاندہی کی ہے

موضوعات:



کالم



عمران خان اور گاماں پہلوان


گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…