پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

قبائلی علاقہ جات میں پاک فوج کے قابل تحسین اقدامات،عوام کے دِل جیت لئے ،زبردست قدم اُٹھالیا

datetime 13  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باجوڑ (این این آئی) پاک فوج 172ونگ کی جانب سے باجوڑ کے پاک افغان سرحدی علاقے پر واقع سلارزئی قبائل کے مستحق دیہاتی افراد میں سلائی مشینیں اور اعلیٰ نسل کی بکریاں مفت تقسیم کی گئیں۔علاقے میں مسجد کی تعمیر کیلئے چارلاکھ روپے اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان۔ اس سلسلے میں ایک خصوصی تقریب پاک افغان سرحد پر واقع چاچاگئی اور لیٹئی میں منعقد ہوئی۔

جس میں سیکٹر کمانڈر نارتھ بریگیڈئیر عامر کیانی ، کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس کرنل رحمان قادر ، پولیٹیکل ایجنٹ باجوڑ انجینئر عامر خٹک ، ونگ کمانڈر 172ونگ کرنل نوید ، میجر بابر ، قبائلی عمائدین ،مستحق افراد اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکٹر کمانڈر نارتھ بریگیڈئیر عامر کیانی ، کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس کرنل رحمان قادر نے کہا کہ سلارزئی کے سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں میں قابلیت کی کوئی کمی نہیں ،نامساعد حالات اور مناسب موقعوں کے عدم فراہمی کے باوجود بھی انہوں نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے اس نظریے کو مدنظر رکھتے ہوئے پاک فوج اور ایف سی نے ہمیشہ کوشش ہے کہ دورافتادہ علاقوں کے لوگوں کوروزگار کے بھرپور مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ اپنے خاندانوں کیلئے باعزت روزی کماسکیں۔انھوں نے کہا کہ سلائی مشینوں اور اعلیٰ نسل کی بکریوں کی تقسیم کے انتخاب میں یہ بات خاص طور پر مدنظر رکھی گئی تھی کہ دیہاتی لوگوں کوباعزت روزگار فراہم کیاجائے۔انھوں نے کہا کہ پاک فوج سرحدی علاقے کے لوگوں کی بھرپور تعاون کاشکرگزار ہے اور سلارزی کے سرحدی علاقوں کے عوام کی قربانیوں پر پاک فوج کو فخر ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قبائلی عمائدین ملک خان فروش ، ملک شہاب الدین ، ملک نیاز او ردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے بھی اپنے ملک کا بھرپور دفاع کیاہے اور آئندہ بھی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے اور کسی تخریب کار کو برداشت نہیں کرینگے ۔ تقریب کے آخر میں درجنوں مستحق دیہاتی افراد میں سلائی مشینیں اور اعلیٰ نسل کی بکریاں تقسیم کی گئی ۔ اس موقع پر بریگیڈئیر عامر کیانی نے علاقے میں مسجد کی تعمیر کیلئے چارلاکھ روپے اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…