ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

کتاب میں موجود مبینہ مندرجات کے منظر عام پر آنے کے بعد ریحام خان کی بڑی قلابازی، بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں ایسا دعویٰ کردیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 13  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سربر اہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ میری کتاب ابھی شائع نہیں ہوئی تویہ کسی کی ساکھ کو کیسے نقصان پہنچا سکتی ہے۔ ریحام خان حال ہی میں بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک بار پھر اپنی کتاب کا دفاع کرتی نظرآئیں۔

انہوں نے کہا کہ کتاب کے مبینہ مندرجات تحریک انصاف نے جاری کئے ہیں، کتاب کے مبینہ مندرجات سامنے لانے والوں کا عمل چوری کے زمرے میں آتا ہے۔ انہوں نے اس تاثرکی نفی کی کہ الیکشن کے دنوں میں کتاب شائع کرنے کا مقصد عمران خان سے انتقام لینا ہے۔ریحام خان نے کہا ان کی کتاب ابھی شائع ہی نہیں ہوئی، تو یہ کسی کی ساکھ کو کیسے نقصان پہنچا سکتی ہے، اگرکوئی جنس یا پیسے کی بنیاد پر پارٹی میں پوزیشن حاصل کرتا ہے تو یہ معاملہ عوام کے سامنے آنا چاہیے۔عمران خان کی سابق اہلیہ نے کہا میں نے کتاب بہت سوچ سمجھ کر ٹھنڈے دماغ سے لکھی ہے۔ یہ کتاب صرف عمران خان سے متعلق نہیں ہے بلکہ ان کی کتاب ذاتی تجربات پر مبنی ہے جس میں انہوں نے خود کو بطوربیٹی، بیوی اور والدہ کے طورپرپیش کیا ہے اور اپنی غلطیوں کو لوگوں کے سامنے رکھا ہے اس لئے یہ کتاب دوسروں کیلئے مددگارثابت ہوسکتی ہے۔  پاکستان تحریک انصاف کے سربر اہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ میری کتاب ابھی شائع نہیں ہوئی تویہ کسی کی ساکھ کو کیسے نقصان پہنچا سکتی ہے۔ ریحام خان حال ہی میں بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک بار پھر اپنی کتاب کا دفاع کرتی نظرآئیں۔ انہوں نے کہا کہ کتاب کے مبینہ مندرجات تحریک انصاف نے جاری کئے ہیں، کتاب کے مبینہ مندرجات سامنے لانے والوں کا عمل چوری کے زمرے میں آتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…