ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

عراق میں افسوسناک حادثہ، پاکستانی خاتون پی آئی اے کے طیارے میں سوار ہوتے ہوئے نیچے گر کر جاں بحق ہوگئی

datetime 13  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ایک خاتون مسافرنثار فاطمہ جن کی عمر94 سال تھی اور وہ 12 جون کو نجف سے کراچی کے لئے پی آئی اے کی پرواز PK220 سے سفر کر نے والی تھیں طیارے میں سوار ہونے سے پہلے وہیل چیئر کے ذریعے ایمبولفٹر میں سوار ہوتے ہوئے گر گئیں۔

نجف میں پی آئی اے کو گراؤنڈ ہینڈلنگ فراہم کرنے والی عراقی ایجنسی نجف ائر پورٹ اتھارٹی کے مطابق اس حادثے کے وقت مذکورہ خاتون کے عزیز بھی خلاف قانون ایمبو لفٹر میں سوار تھے جس کی وجہ سے ہینڈلنگ میں مشکلات پیش آئیں۔بزرگ خاتون مسافر کو گرنے کی وجہ سے چوٹیں آئیں ان کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں پر بعد میں وفات پاگئیں۔ان کے رشتہ داروں کی خواہش پر ان کو نجف مقدس میں ہی دفن کر دیا گیا۔ ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ پی آئی اے کے عراق میں متعین اہلکار وفات پا جانے والی خاتون کے رشتہ داروں سے رابطہ میں رہے اور ان کو پی آئی اے کی جانب سے تدفین کے اخراجات سمیت ہر ممکن مدد فراہم کی۔ مرحومہ کے رشتہ داروں کو اگلی دستیاب پرواز کے ذریعے واپس پاکستان بھجواتے ہوئے ان کو آئندہ سفر کر نے کے لئے مفت ٹکٹ فراہم کرنے کی بھی پیشکش کی۔ پی آئی اے کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول سیان نے محترمہ نثار فاطمہ کی ناگہانی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے اور ائر پورٹ مینیجر کو ہینڈلنگ ایجنسی سے کوتاہی پر جوب طلبی کرنے کو کہا ہے۔ واضح رہے کہ نجف ائر پورٹ پر پی آئی اے کی پروازوں کی ہینڈلنگ ایک مقامی عراقی ایجنسی نجف ائر پورٹ اتھارٹی کرتی ہے جس کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے اور واقعہ کی تفصیلی رپورٹ فراہم کرنے کو کہا گیا ہے۔ ایک خاتون مسافرنثار فاطمہ جن کی عمر94 سال تھی اور وہ 12 جون کو نجف سے کراچی کے لئے پی آئی اے کی پرواز PK220 سے سفر کر نے والی تھیں

طیارے میں سوار ہونے سے پہلے وہیل چیئر کے ذریعے ایمبولفٹر میں سوار ہوتے ہوئے گر گئیں۔ نجف میں پی آئی اے کو گراؤنڈ ہینڈلنگ فراہم کرنے والی عراقی ایجنسی نجف ائر پورٹ اتھارٹی کے مطابق اس حادثے کے وقت مذکورہ خاتون کے عزیز بھی خلاف قانون ایمبو لفٹر میں سوار تھے جس کی وجہ سے ہینڈلنگ میں مشکلات پیش آئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…