نگران وفاقی وزیر داخلہ اعظم خان کا عمران خان سے کیا تعلق ہے؟دونوں اکٹھے کیا کام کرتے رہے؟ حیرت انگیز انکشافات، نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا،اعظم خان نے اعتراف کرلیا

13  جون‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی) نگران وزیر داخلہ عمران خان فاؤنڈیشن کے بورڈ ممبر نکلے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نگران وفاقی وزیر داخلہ اعظم خان عمران خان فاؤنڈیشن کے بورڈ ممبر نکلے اور ان کا نام عمران خان فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ پر بطور بورڈ ممبر موجود ہے۔ذرائع کے مطابق اعظم خان نے 11۔2010 میں لاہور میں عمران خان فاؤنڈیشن کی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں شرکت بھی کی تھی۔

دوسری جانب نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان نے امدادی کارروائیوں کی مہارت پر مجھے فاؤنڈیشن میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان فاؤنڈیشن میں رضاکارانہ طور پر دکھی لوگوں کی خدمت کی لیکن 2011 کے بعد عمران خان فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی کسی بھی میٹنگ میں شرکت نہیں کی۔اعظم خان کا کہنا ہے کہ دیگر خیراتی اداروں میں بھی دکھی انسانیت کیلئے کام کر چکا ہوں۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق امیگریشن حکام نے بلیک لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے زلفی بخاری کو سفر کرنے کی اجازت نہیں دی تھی لیکن عمران خان زلفی بخاری کو ساتھ لے کر جانے پر اصرار کرتے رہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان تین گھنٹے سے زائد ایئرپورٹ پر زلفی بخاری کے لیے انتظار کرتے رہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری داخلہ نے نگران وزیر داخلہ کی ہدایت پر زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکال کر انہیں سعودی عرب جانے کے لیے سفر کرنے کی اجازت دی۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نگران وفاقی وزیر داخلہ اعظم خان عمران خان فاؤنڈیشن کے بورڈ ممبر نکلے اور ان کا نام عمران خان فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ پر بطور بورڈ ممبر موجود ہے۔ذرائع کے مطابق اعظم خان نے 11۔2010 میں لاہور میں عمران خان فاؤنڈیشن کی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں شرکت بھی کی تھی۔دوسری جانب نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان نے امدادی کارروائیوں کی مہارت پر مجھے فاؤنڈیشن میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…