لاہور ( این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں موبائل کمپنیوں نے 100روپے کے کارڈ پر 100روپے کا بیلنس دینے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے گزشتہ دنوں موبائل کارڈز پر عائد کمپنیوں کی جانب سے از خود ٹیکسز کو کالعدم قرار دیا تھا ۔موبائل کمپنیوں نے 100 روپے کے موبائل کارڈ پر 100 روپے کے لوڈ کا اعلان کردیا جس کا اطلاق بدھ کی رات یعنی 13 جون کی اپریل سے شروع
ہوگا، کمپنیاں عدالتی حکم کے بعد ٹیکس ختم کرنے کی پابند ہیں جس کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا۔ قبل ازیں 100 روپے والے کارڈ پر ٹیکس کٹوتی کے بعد صارفین کو 64 روپے 28 پیسے بیلنس موصول ہوتا تھا تاہم اب 100 روپے کے لوڈ پر پورا ہی بیلنس ملے گا۔سپریم کورٹ کے حکم پر کمپنیوں کی جانب سے صارفین کو 15 روز کا ریلیف دیا جائے گا جس کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور موبائل کمپنیاں مل کر ٹیکسز کا نیا میکنزم تیار کریں گی۔