لاہور(این این آئی) تحریک انصاف کی سینئر رہنما اور این اے125 سے امید وار ڈاکٹر یاسمین راشد نے تحریک انصاف کی جانب سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی چیلنج کرتے ہوئے اعتراضات داخل کر دیئے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر 20 اعتراض داخل کرائے گئے ۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے اعتراضات میں کہاکہ 2011میں مریم نواز نے ٹی وی پر بیٹھ کر برملا جھوٹ بولا،مریم نواز اپنے ٹیکس گوشواروں پاسپورٹ، شناختی کارڈاور افشور کمپنیوں
کے لئے انگریزی کے مختلف سپیلنگز استعمال کرتی رہیں، کاغذات نامزدگی میں مریم نواز نے زرعی آمدن کی تفصیلات فراہم نہیں کیں،مریم نواز کی جانب سے زیورات اور دیگر قیمتی اشیا کی تفصیلات بھی پوشیدہ رکھی گئیں،جے آئی ٹی کی تحقیقات کی روشنی میں مریم نواز لندن جائیدادوں کی بینیفشل مالک ہیں،مریم نواز قانون اور آئین کی رو سے کسی طور انتخاب میں حصہ لینے کی اہل نہیں اس لئے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں اور انہیں نا اہل قرار دیا جائے۔