پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

پانی کی کمی اور بجلی کی قلت،پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان 56 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے معاہدے طے پا گئے

datetime 13  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان اور عالمی بنک کے درمیان توانائی اور پانی کے شعبوں کے منصوبوں میں مالی معاونت کے لئے 56 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے معاہدے طے پا گئے۔ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن سیّد غضنفر عباس جیلانی اور عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر پچامتھو ایلانگوان نے معاہدوں پر دستخط کئے۔

معاہدوں کے تحت نیشنل ٹرانسمیشن ماڈرنائزیشن (فیز ون) منصوبہ کے لئے 425 ملین ڈالر اور سندھ بیراجوں کی بہتری کے منصوبہ کیلئے 140 ملین ڈالر کی اضافی فنانسنگ شامل ہے۔ نیشنل ٹرانسمیشن ماڈرنائزیشن کا مقصد ملک میں قومی ٹرانسمیشن سسٹم کے منتخب حصوں کی استعداد بڑھانا اور این ٹی ڈی سی میں جدت لانا ہے۔ اس منصوبے کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 536.33 ملین ڈالر لگایا گیا ہے، عالمی بنک اس منصوبے کے لئے 425 ملین ڈالر فراہم کرے گا جبکہ 111.33 ملین ڈالر کی لاگت این ٹی ڈی سی برداشت کریگی ٗ سندھ بیراجوں میں بہتری کے منصوبہ کا مقصد گدو بیراج کی کارکردگی اور سیفٹی کو بہتر بنانا اور سندھ کے محکمہ آبپاشی کی استعداد کو بڑھانا ہے۔ اس منصوبہ کے لئے درکار اضافی فنانسنگ کا مجموعی تخمینہ 152.2 ملین ڈالر ہے جس میں سے 140 ملین ڈالر اے ایف کے تحت اور 12.2 ملین ڈالر حکومت سندھ فراہم کرے گی۔ اس موقع پر سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نے عالمی بنک کا شکریہ ادا کیا اور عالمی بنک کی جانب سے پاکستان کی پائیدار اقتصادی ترقی کی کوششوں میں مسلسل تعاون کو سراہا۔  پاکستان اور عالمی بنک کے درمیان توانائی اور پانی کے شعبوں کے منصوبوں میں مالی معاونت کے لئے 56 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے معاہدے طے پا گئے۔ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن سیّد غضنفر عباس جیلانی اور عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر پچامتھو ایلانگوان نے معاہدوں پر دستخط کئے۔ معاہدوں کے تحت نیشنل ٹرانسمیشن ماڈرنائزیشن (فیز ون) منصوبہ کے لئے 425 ملین ڈالر اور سندھ بیراجوں کی بہتری کے منصوبہ کیلئے 140 ملین ڈالر کی اضافی فنانسنگ شامل ہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…