جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

سورج سوا نیزے پر ،بجلی کی طلب میں مزید اضافہ ،بدترین لوڈشیڈنگ شروع،پانی ناپید،طلب میں مزید اضافہ ہونیکی صورت میں کیا ہوسکتاہے؟تشویشناک انتباہ کردیاگیا،ہائی الرٹ

datetime 13  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )گرمی کی شدت کے باعث بجلی کی طلب میں مزید اضافہ ہونے سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا ،مختلف مقامات پر لوڈ بڑھ جانے سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سسٹم جواب دینا شروع ہو گیا جس کی وجہ سے روزہ داروں کو کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

جبکہ پانی کی قلت نے مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی طلب اور رسد میں وسیع خلیج اور کمزور ترسیلی نظام کے باعث بجلی کی بد ترین غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے جس سے روزہ دار بلبلا اٹھے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز بجلی کی طلب 24 ہزار میگا واٹ سے زائد رہی جس سے مختلف شہری علاقوں میں 8سے 10جبکہ مختلف دیہی علاقوں میں 16سے 18گھنٹے لوڈ شیڈنگ ریکارڈ کی گئی ۔ذرائع کے مطابق طلب میں مزید اضافہ ہونے کی صورت میں ملک میں بریک ڈاؤن کا بھی خدشہ ہے جس کی وجہ سے وفاقی محکمہ توانائی اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے متعلقہ شعبے الرٹ ہیں ۔موسم کی شدت اور لوڈ بڑھ جانے سے لیسکو سمیت دیگر تقسیم کار کمپنیوں کا ترسیلی نظام جواب دینا شروع ہو گیا ہے جبکہ کئی مقامات پر اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے ٹرانسفارمر جلنے سے صارفین کو کئی کئی گھنٹے بجلی بندش کا سامنا ہے ۔ مختلف علاقوں میں وولٹیج میں کمی کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا جس کے باعث صارفین کی لاکھوں روپے مالیت کی الیکٹرانکس کی اشیاء جلنے کی اطلاعات ہیں ۔بجلی کی بندش کی وجہ سے پانی کی قلت بھی پیدا ہو گئی ہے اور کئی علاقوں میں عوام کو مساجد میں وضو کیلئے بھی پانی دستیاب نہیں ۔گزشتہ روز بھی مختلف مقامات پر عوام نے لوڈ شیڈنگ کے باعث اندھیرے میں سحری اور افطاری کی ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…