اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے ولید اقبال کے این اے 133 سے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ولید اقبال نے آزاد حیثیت سے این اے 133 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔ تحریک انصاف کے رہنما ولید اقبال کو ریٹرننگ افسر نے سکروٹنی کے لیے طلب کر رکھا تھا تاہم ولید اقبال اپنے حامیوں کے ہمراہ سیشن عدالت میں ریٹرننگ آفیسر کے روبرو پیش ہوئے ان کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد ان کے این اے 133 سے
کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ولید اقبال کو حلقہ این اے 133 سے ٹکٹ جاری نہ کیے جانے پر انہوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے تھے۔ اس موقع پر ولید اقبال نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے کہا کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں اور حلقہ این اے 133 کا ٹکٹ مجھے جاری کریں تاکہ جیت کر عوام کی خدمت کر سکوں، ولید اقبال نے کہا تھا کہ اگر پارٹی کی جانب سے انہیں ٹکٹ نہ دیا گیا تووہ کاغذات نامزدگی واپس لے لیں گے۔