منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عید سے پہلے پاکستانیوں پر قیامت ٹوٹ پڑی ،افسوسناک واقعے میں کئی گھرانے اجڑ گئے،رقت آمیز مناظر سے فضا سوگوار ہوگئی

datetime 13  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد ٹاؤن (مانیٹرنگ ڈیسک)نواحی چک 84 شمالی کے قریب ٹریفک کے خوفناک حادثہ میں تیز رفتار مسافر کوچ اور ڈمپر کے درمیان تصادم اٹھ مسافر جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے حادثہ اس قدر شدید تھا کہ ڈمپر اور بس کے ٹکرانے سے دھماکہ کی آواز دور تک سنائی دی گئی ۔ مسافروں کو گاڑی کاٹ کر نکالا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک مسافر کوچ مسافروں کو لیکر براستہ سرگودھا منڈی بہاؤالدین سے ملتان جا رہی تھی وہ 84 شمالی موڑ کے قریب پہنچی تو مخالف سمت سے آنے والے تیر رفتار ڈمپر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے ٹریفک کے اس خوفناک حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی حادثے کے باعث مکمل طور پر بلاک ہوگیا تھانہ صدر سرگودھا کے ایس ایچ او محمدیوسف کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی تعدادآٹھ ہے ۔مرنے والوں میں سجاد .محمد بخش. عامر شہزاد. اور عمران وغیرہ شامل ہیں ۔ایک جاں بحق مسافر کی تاحال شناخت نہ ہو سکی اور اس حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد میں محمد سہیل .محمد ریاض. محمد فہیم .نسرین بی بی. محمداشرف .خضر حیات. صغیر احمد. محمد آصف. عدیل احمد .قیصر عباس. محمد علی. محمد ثقلین. مشتاق احمد. عمران .حسین اللہ دتا.منظور احمد۔اللہ160دتہ.منظور160احمد، غلام رسول. اور مقبول سمیت تیس افراد شامل ہیں زخمیوں میں سے تین افراد کی حالت تشویشناک ہے پولیس کے مطابق ٹریفک کا یہ خوفناک حادثہ ڈمپر اور مسافربس دونوں کے ڈرائیوروں کی غفلت لاپرواہی اور تیزرفتاری کے باعث پیش آیا حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی اور زخمی افراد کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا منتقل کر دیا گیا ۔حادثہ کے بعد ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ضلع سرگودھا میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے حادثات بے لگام تیز رفتار ڈمپر سے ہو رہے ہیں ضلعی انتظامیہ اور پولیس اس بارے میں کاروائی کرنے سے گریزاں ہے حال ہی میں فیصل آباد روڈ پر تھانہ عطاء شہید کی حدود میں بھی دم پر چڑھ گیا جس کے نتیجہ میں 9 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے تھے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…