ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’ن لیگ میں خواتین کی ٹکٹیں گرل فرینڈز، اور نوکرانیوں میں بانٹ دی گئیں‘‘ رابعہ فاروقی کوٹکٹ کس سے دوستی کی وجہ سے ملا،، لیاقت کنول کس کی گھریلو ملازمہ ہے ن لیگی رہنما نسرین ملک کے لائیوشو میں شرمناک انکشافات

datetime 13  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن میں خواتین میں ٹکٹوں کی تقسیم ، ن لیگی خاتون رہنما نسرین ملک نے لائیو شو میں شرمناک الزامات عائد کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ ‘میں گفتگو کرتے ہوئے نسرین ملک سے پروگرام کے اینکر کاشف عباسی نے سوال کیا کہ جس طرح مسلم لیگ ن میں خواتین کو ٹکٹ جس طرح بانٹے گئے ہیں

کیا یہ مقصد ہے خواتین کی مخصوص نشستوں کا کہ بیٹیاں، بہنیں ، بیویوں میں ٹکٹ بانٹ دئیے جائیں سارے کے سارےجس پر نسرین ملک نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بالکل ایسا ہی ہے، یہ جو ٹکٹیں بانٹی گئی ہیں یہ سب اپنے چہتیوں کو، اپنی لاڈلیوں کو اور رشتے داروں کو دئیے گئے ہیں۔ ایک ایک گھر میں تین تین، چار چار ٹکٹیں دی گئی ہیں۔ اگر خاوند کو دی ہے تو بیوی کو بھی ٹکٹ دیا گیا ہے، ماں کو دی ہے تو بیٹی کو بھی ٹکٹ دیا گیا ہے، اگر ایک ایم این اے بنی ہے تو اس کی میٹ کو بھی ٹکٹ دیا گیا ہے، گرل فرینڈز کو دی گئی ہیں۔ نسرین ملک نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ میرے احتجاج سے قبل تنویر چوہدری نے بھی اس معاملے پر احتجاج کیا ہے اور انہوں نے رابعہ فاروقی پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ یہ خاتون خواجہ حسان کی دوست تھی حالانکہ اس کا تعلق ق لیگ سے تھا۔ نسرین ملک نے بتایا کہ رابعہ فاروقی شاہینہ فاروقی کی بیٹی ہیںجو کہ خواتین ونگ کی پریذیڈنٹ تھیں۔ ان کی ایک بہن خدیجہ فاروقی ق لیگ کی ایم پی اے ہے اور رابعہ فاروقی اب ن لیگ کی بھی ایم پی اے بنیں گی۔ نسرین ملک سے جب گھریلو ملازمائوں کو ٹکٹ دینے کے حوالے سے کاشف عباسی نے سوال پوچھا تو نسرین ملک نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ کنول لیاقت شائستہ پرویز ملک کی میٹ ہیں جن کو خواتین کی مخصوص نشست کا ٹکٹ دیا گیا ہے اور ان کا نام فہرست میں 18ویں نمبر پر ہے۔

کاشف عباسی نے نسرین ملک سے سوال پوچھا کہ کنول لیاقت تو کہتی ہیں کہ وہ وکیل ہیں جس پر نسرین ملک نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کالا کوٹ پہن لینے سے کوئی وکیل تو نہیں بن جاتا۔ سارا دن تو وہ شائستہ پرویز ملک کے گھر میں کام کرتی رہتی تھیں، اس کا بیگ اٹھا کر لاتی تھی ، میں پی ایم ایل نواز کی ورکر ہوں اور یہ سب میں نے خود دیکھا ہے۔ کاشف عباسی نے اس موقع پر نسرین ملک سے

سوال کیا کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد ہر طرف سے ہی یہ آوازیں آنے لگ گئیں کہ یہ کن لوگوں کو ٹکٹ دیدیا، کیا یہ ن لیگ کا کلچر ہے؟اب ایک کیمرہ میں ہیں ثانیہ عاشق صاحبہ جو کہ محترمہ مریم نواز صاحبہ کی کیمرہ مین ہیں اور ان کا سوشل میڈیا دیکھتی ہیں ان کو بھی ٹکٹ دیدیا گیا جس پر نسرین ملک نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ مریم نواز کی سیکرٹری ہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…